کم آمدن والوں کیلئے گھر ،20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط

0
51

کم آمدن والوں کیلئے گھر ،20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط

پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری ،کم آمدن والے لوگوں کیلئے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی

ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر، 20 سال کیلئے 6526 روپے ماہانہ قسط ، کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گھر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دی،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ پہلی مرتبہ بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔
پنجاب کی ہر تحصیل اور ہر ڈسٹرکٹ میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم بنائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبہ بھر میں پیری اربن ہاؤسنگ کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (نیفڈا) نے 54 مقامات کا سروے مکمل کر لیا ہے۔نیفڈا نے پہلے فیز میں 32 سائٹس پر 10 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹ بنانے کی سفارشات پیش کی ہیں۔حکومت پنجاب کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے۔پیری اربن ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے اربوں روپے کی قیمتی سرکاری اراضی امدادی نرخ پر فراہم کر رہے ہیں۔حکومت پنجاب پراجیکٹ پر انفراسٹرکچر ورک ڈویلپمنٹ کیلئے 3 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کر چکی ہے۔قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست دہندگان/ الاٹی مورگیج فنانس / قرضہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔بینک آف پنجاب کی سربراہی میں بینکوں کا کنسورشیم گھروں کیلئے مورگیج فنانس فراہم کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ الاٹی 10 سے 20 سال کے عرصے میں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کریں گے۔ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ایف ڈبلیو او اوراین ایل سی مکمل کریں گے۔ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کیلئے ای سی ایس پی کو پراجیکٹ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ 3 مقامات پر ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ میں گھر کی اوسط لاگت کا تخمینہ 17 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ع پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ کے تحت رائے ونڈمیں 245، سرگودھا میں 324 اور چنیوٹ میں 270 گھر بنائے جاچکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وعدوں کی تکمیل کیلئے میں اور میری ٹیم شب و روز کوشاں ہیں۔پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ وزیراعظم عمران خان کے عام آدمی کیلئے گھر کے خواب کی تعبیر ہے۔ ہم عوام کی خدمت کے عہد کو ضرور نبھائیں گے۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کم آمدن والے افراد کو صرف 2 فیصد سروس چارجز پر قرضے دیئے جائیں گے،وزیراعظم

Leave a reply