کپتان سعودیہ کے بعد چین، روس،قازقستان سے قرض لینے کو تیار

وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق چین سے تین ارب ڈالر قرض لیا جائے گا روس اور قازقستان سے دو ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے،وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کر رہے ہیں، اس دورے کے دوران چین سے 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ ہو گا جو سٹیٹ بینک کے پاس رہیں گے،روس اور قازقستان سے دو ارب ڈالر کا قرض ملے گا جو ایم ایل ون منصوبے میں استعمال ہو گا

وزیراعظم عمران خان تین فروری کو چین کے دورے پر جا رہے ہیں، اس سے قبل سعودی عرب اور یو اے ای سے پاکستان قرض لے چکا ہے، ایک طرف حکومت معیشت کی بہتری کے دعوے کرتی ہے تو دوسری جانب دوست ممالک سے قرض پر قرض لئے جا رہے ہیں ، وہیں آئی ایم ایف سے بھی قرضے لئے جا رہے ہیں‌

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے ایم ایل ون منصوبے پر بریفنگ دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ منصوبے کے پیکج ون کی تکمیل 5 سال میں ہوگی،پیکج ون کیلئے 2 ارب ڈالر سے زائد رقم درکار ہوگی، ایم ایل ون منصوبے میں پہلا پلان چین سے قرض لینا ہے،دوسرا پلان قازقستان اور روس سے قرض حاصل کرنا ہے،

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی سے بچنے کے لئے عالمی کمرشل بینکوں پر انحصار ہمارے خدشات کی تصدیق ہے ڈالر کے حصول کے لئے غیرملکی بنکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے 2018 سے اب تک موجودہ حکومت قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے جو خوفناک ہے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 5ماہ میں 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض لیا 4 ارب 96 کروڑ ڈالر غیرملکی قرض میں سے 3 ارب 45 کروڑ غیرترقیاتی مقاصد کے لئے ہے 14 ارب ڈالر بجٹ تخمینے میں سے اب تک 4.699 ارب ڈالر جمع ہوئے ہیں قرض کے پیسے پر معیشت پائیدار ہوسکتی ہے اور نہ ہی ملک کے حق میں کوئی عقل مندانہ پالیسی ہے جب ساری معیشت ، دفاع اور حکومتی نظام قرض پر کھڑا ہوگا تو جیو اکنامکس کا فلسفہ محض لطیفہ بن جائے گا

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پارٹنر پر فائرنگ، مقدمہ درج

Shares: