نور مقدم قتل کیس،اِن کیمرہ سماعت ختم،آئندہ سماعت پر کیا ہو گا؟

0
43
نور مقدم قتل کیس،تفتیشی افسر پر ہوئی عدالت میں جرح

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس کی سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوئی

نور مقدم قتل کیس تھراپی ورکس کے وکیل شہزاد قریشی کی استدعا پر ان کیمرہ سماعت کی گئی جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں.عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،

سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی اِن کیمرہ سماعت ختم ہو گئی نور مقدم قتل کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھراپی ورکس کے ملزمان کے وکیل نے اپنی جرح مکمل کر دی ملزمہ کے وکیل نے بھی تفتیشی افسر پر جرح ختم کر دی آئندہ سماعت پر ملزمان کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے

قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات کی سربراہی کرنے والے ایس ایس پی انویسٹیگیشن عطاءالرحمان کا تبادلہ کر دیا گیا،اور انہیں سی پی او آفس بھجوا دیا گیا

دوسری جانب نور مقدم کیس کے مرکزی ظاہر جعفر کے وکیل نے پولیس کی جانب سے زیر التوا کیس کے دوران وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے خلاف احکامات جاری کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کردی

گزشتہ روز عثمان مرزا کیس پر سماعت میں کیس پیروی والے پولیس اہلکار کی دوران سماعت عدم موجودگی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا تھا اور ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پریس ریلیزیں تو پتہ نہیں کیا کیا جاری کرتے ہو یہ تو حالت ہے پراسیکوشن کی،نور مقدم کیس میں پولیس نے وضاحت جاری کی تھی جس کو عدالت نےناپسند کیا تھا

قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کی گزشتہ سماعت عدالت میں ہوئی تو دوران سماعت یہ انکشاف ہوا کہ قتل کے روز 11 لوگ ظاہر جعفر کے گھر آئے عدالت میں ایک سی سی ٹی و ی فوٹیج چلائی گئی جس میں ایک گاڑی سے اترتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا تھا۔قتل کے روز 3 بجکر 42 منٹ پر ایک سفید رنگ کی لینڈ کروزر ظاہرجعفر کے گھر کے سامنے آئی جس پر تھراپی ورکس کے وکیل نے تفتیشی افسر سے سوالات کئے اور تفتیشی افسر کے کردار پراہم سوالات کھڑے کردئیے تفتیشی افسر سے عدالت میں سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے ان 4 لوگوں کو شامل تفتیش کیا جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ گاڑی سے اترنے والے لوگوں سے تفتیش نہیں کی گئی۔اس پر ڈیفنس سائیڈکے وکیل نے عدالت میں لکھوایا کہ تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر تفتیش کو خراب کیا۔ تفتیشی افسر نے غیرقانونی طور پر ان لوگوں کو تفتیش سے الگ کیا تفتیشی افسر کے مطابق سفیدرنگ کی لینڈکروزر سے جو لوگ اترے، ان سے ظاہر جعفر کی 2 گھنٹے تک بات چیت ہوتی رہی ظاہر جعفر خود چل کر گیٹ تک آیا تفتیشی افسر نے یہ بھی کہا کہ قتل کے روز ایک سکیورٹی کی وین بھی گھر پر آئی اور ان میں سے 4 لوگ اترے،تھراپی ورکس کے وکیل نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ نے ان 4 لوگوں کو شامل تفتیش کیا تو تفتیشی افسر کا جواب ناں میں تھا .

وکیل نے یہ بھی سوال کیا کہ جو چار لوگ آئے تھے، وہ دانیال، حمزہ، جے ٹی ، فتح یہ 4 لڑکے آئے؟ اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ یہ میں کنفرم نہیں کرسکتا۔اس پر تھراپی ورکس کے وکیل شہزادقریشی نے تجویز لکھوائی کہ یہ چار لوگ آئے تفتیشی افسر نے انکا بیان بھی ریکارڈ کیا اور انکے بیانات کو تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر ضائع کردیا۔وکیل نے سوال کیا کہ آپ کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 لوگ نظر آرہے ہیں جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ جی ہاں! نظر آرہے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ اسکا مطلب ہے کہ آپ نے اسے شامل تفتیش نہیں کیا؟تفتیشی افسر سے باقی تین لوگوں سے متعلق بھی سوالات کئے گئے جو ظاہرجعفر کے گھر کے چھوٹے دروازے سے آئے تھے، تفتیشی افسر نے کہا کہ میں نے انہیں بھی شامل تفتیش نہیں کیا۔اس پر ڈیفنس کے وکلا نے لکھوایا کہ ان لوگوں کو بھی تفتیشی افسر نے ملی بھگت سے جان بوجھ کر شامل تفتیش نہیں کیا۔عدالت میں ایک اور فوٹیج چلائی گئی جس میں تھراپی ورکس کے زخمی امجد کو 8 بجکر 45 منٹ پر گھر سے باہر لے جاتے دکھایا گیا اس پر وکیل کے سوال پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکٹرامجد ہیں جنہیں گھر سے باہر لیکر جایا جارہا ہے

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟

نور مقدم قتل کیس، ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

Leave a reply