پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارت کے مضحکہ خیز تبصرے کو مسترد کردیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے تبصرے غیرضروری اور مضحکہ خیز ہیں،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہیں پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارت کے مضحکہ خیز تبصرے کو مسترد کردیا پاکستان نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارت مہم کے ناقابل تردید ثبوت شیئرکیے،بلوچستان میں ریاست مخالف عناصر کی حمایت کرکے بدامنی پھیلانے میں بھارت ملوث ہے کلبھوشن زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہے کہ بھارت تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کررہا ہےمقبوضہ کشمیرپر بھارت کے بے بنیاد دعوے حقائق بدل سکتے ہیں نہ تنازعہ کی قانونی حیثیت کو،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کبھی تھا نہ کبھی ہوگا،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت قابض قوت ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے غیرقانونی اقدامات کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کوتبدیل کرنے کی کوشش ہے، بھارت کے غیرقانونی اقدامات کو پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کیا ہے پاکستان بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا،بھارت جھوٹے اور گمراہ کن دعووں کا سہارا لینے کے بجائے کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کرے،بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے،بھارت کشمیریوں کو آزادانہ حق خودارادیت کا استعمال کرنے دے،

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آج ہرکشمیریعدم تحفظ کا شکارہے ،آج کا بھارت گاندھی کا بھارت نہیں ،ہندوتوا نظریے پرچلتا ہوا ملک ہے،بھارت سیکولرریاست کا دعویدار ہے لیکن اقلیتوں پر مظالم ڈھارہاہے

پاکستان کا کلبھوشن کے معاملے پربھارت سے دوبارہ رابطہ

کلبھوشن کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل

کلبھوشن کی سزا کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنے کی مدت ختم

کلبھوشن کا نام لینے یا نہ لینے پر حب الوطنی یا غداری کا سرٹیفیکیٹ جاری ہوتاتھا اب سہولت کاری کیلیے قانون بن رہا ہے، خواجہ آصف

کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

کلبھوشن یادیو کیس ،حکومت کا عالمی عدالت انصاف آرڈیننس میں توسیع کا فیصلہ

کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

پاکستانی عدالت کلبھوشن کا کیس نہیں سن سکتی، بھارت

کلبھوشن کیس،وزیر قانون اور ن لیگی رہنما لڑ پڑے،کمیٹی کا چیئرمین نہیں لیکن آپکا نوکر بھی نہیں،فروغ نسیم کا جواب

بھارت کلبھوشن کے ساتھ اکیلے کمرے میں قونصلر رسائی چاہتا،اٹارنی جنرل،عدالت کا حکم بھی آ گیا

کلبھوشن کیس،مناسب ہے بھارت کو ایک اور موقع دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ

کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست،دلائل طلب

Shares: