محسن بیگ کی گرفتاری،مولانا فضل الرحمان،بلاول،سحر کامران و دیگر کی مذمت

محسن بیگ کی گرفتاری،مولانا فضل الرحمان،بلاول،سحر کامران و دیگر کی مذمت

سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے رکھنے والوں پر حکومتی طاقت کا استعمال آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے ،
اگر کسی میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ہے تو سیاست کرنا چھوڑ دے، عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گرد تو فرار ہوجاتے ہیں اور صحافی گرفتار ہورہے ہیں پی ٹی آئی حکومت فی الفور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے، محسن بیگ کو جس انداز میں گرفتار کیا گیا قانون سے ماورا ہے، عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ کٹھ پتلی ہوتے ہوئے خود کو آمر سمجھتا ہے ،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت ہے فیٹف اجلاس سے قبل میڈیا کے خلاف دھاوا پاکستان کی رسوائی کےمترادف ہے،

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری بدترین انتقامی کارروائی ہے فوری رہائی کیا جائے عمران صاحب جس کو گرفتار ہونا چاہئیے وہ صحافیوں کو گرفتار کر رہا ہے ،عمران صاحب گرفتار تو آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور کو ہونا چاہئے محسن بیگ کی گرفتاری انتقامی، گھٹیا اور آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے ،پاکستان میں میڈیا کتنا آزاد ہے، محسن بیگ کی دہشت گردوں کی طرح گرفتاری سے آج پوری دنیا نے دیکھ لیا کالم، پروگرام اور ٹی وی چینل بند کرنے، صحافیوں کو گرفتار کرنے، ان کے گھروں پر چھاپے مارنے سے عمران صاحب سچائی نہیں چھپے گی عمران صاحب محسن بیگ آپ کی تعریف کریں تو اچھے لیکن تنقید کریں تو ایف آئی اے کے ذریعے چھاپے، گرفتاری اور تشدد؟ ایف آئی اے کو استعمال کرکے پہلے اپوزیشن کو گرفتار کرایا، جیلوں میں ڈالا اب عمران صاحب صحافیوں کو گرفتار کرا رہے ہیں محسن بیگ کی گرفتاری عمران صاحب کے گھر جانے کے خوف کا پتہ دے رہی ہے محسن بیگ کی گرفتاری عمران صاحب کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہےعمران صاحب آپ کو اپنی حقیقت ، جھوٹ اور جرائم چھپانے کے لئے بائیس کروڑ عوام کو گرفتار کرنا پڑے گا

اسلام آباد سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار محسن بیگ کی گرفتاری پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ بھی میدان میں آ گئی ہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی ۔ کس کس کو گرفتار کریں گے

ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو معلوم تھا کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل آئے گا اس لیے آج صبح ہی محسن بیگ کو گرفتار کر کے حکومت نے لوگوں کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش کی ہے

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے معروف صحافی محسن بیگ کے گھرپرحملےاورگرفتاری کی مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کیا جارہا ہے،کب تک عوام کی عزتوں سےکھلواڑکئے جاتے رہیں گے،محسن بیگ کے گھرپرحملہ افسوسناک ہے۔حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکی،محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،فوری رہا کیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری سے عمران خان کی طاقت نہیں بلکہ کمزوری ظاہر ہوئی ہے، عمران خان اتنے کمزور ہیں کہ وہ خود پر تنقید سے ڈرتے ہیں کہ کہیں عوام ان کے سچ سے واقف نہ ہوجائیں، اہل خانہ کے سامنے صحافی محسن بیگ کو گھسیٹ کر ایسے گرفتار کیا گیا کہ جیسے وہ دہشت گرد ہوں، عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گرد تو فرار ہوجاتے ہیں اور صحافی گرفتار ہورہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت فی الفور صحافی محسن بیگ کو رہا کرے،

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران کا کہنا ہے کہ محسن_بیگ حکومت پہ تنقید کے جرم میں گرفتار!!تحریک_انصاف کی ریاست_مدینہ میں انتقام، آمریت، نفرت اپنے عروج پہ، اب تنقیدکرنے والے عتاب اور انتقام کا شکار۔محسن بیگ کی گرفتاری اور حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے،ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ محسن بیگ نےعمران خان پربے شماراحسانات کئے ۔فنڈز دلوائے ،تقاریر لکھیں،میڈیا کیمپین چلاتے ہوئے انکے سیاسی اورصحافتی مخالفین کی دھجیاں اڑائیں لیکن آج وہ ان کے احسانات کا بدلہ انکے گھرکی چاردیواری کاتقدس پامال کرنے اوربچوں کوہراساں کرنے کی صورت میں دے رہا ہے۔ ہرمحسن ان کے شر سے محتاط رہے۔

لاہور سے صحافی پروڈیوسر نوید شیخ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان، ابصار عالم ، اسد طور ، عمران شفقت ، عامر میر ، اقرار الحسن اور اب محسن بیگ ۔ اس کے علاوہ پتہ نہیں کتنے صحافی نوکریوں سے نکالے گئے۔ کتنے پاکستان چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ اب ضیاء کے بعد عمران خان کے دور کو صحافی سنہری حروف میں لکھا کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے سینیئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ سینیئر محسن بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت کی جانب سے تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ایک آمرانہ اقدام ہے،حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنا اور اپنی رائے کا اظہار کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے، سینیئر صحافی محسن بیگ کو فوری طور پر رہا کیا جائے،

ن لیگی رہنما رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خود طلال چوہدری پر ذاتی اور گھٹیا جملے کسنے والا نیازی آج کس منہ سے محسن بیگ کو گرفتار کروا رہا ہے؟؟؟جانے کے خوف نے اس شخص کی دماغی حالت خراب کر دی ہے۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ اس فاشسٹ حکومت کے نشانے پر اس لئے ہیں کہ انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کی۔ نئے پاکستان میں آپ حکومتی کارکردگی، انکے وزراء اور مشیروں پر تنقید کریں گے تو صبح سویرے ایف آئی اے آپکو گرفتار کرنے آسکتی ہے۔ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کپتان کو تو لوگوں کی بدترین کردار کشی کی مکمل آذادی ہے مگر کوئی کپتان سے سوال پوچھے تو گرفتاری ہے- کیا یہ ریاست مدینہ ہے یا ریاست فرعونیہ؟

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کو حراست میں لے لیا، روزنامہ جناح اور ان لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ ،ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرلیا .ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، ترجمان محسن بیگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیا ۔پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Comments are closed.