ادھاردی گئی رقم واپس مانگنے پر دوست کو قتل کرنیوالا گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں بارے میڈیا کو آگاہ کیا ہے
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے اندھے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے، مقتول تاجر عدیل احمد مصری شاہ میں لوہے کا کاروبار کرتا تھا اور پرانی واقفیت پر عثمان یوسف کو رقم اُدھار دی ہوئی تھی،رقم واپسی کے مطالبہ پر ملزمان عثمان یوسف اور بہروز خان نے عدیل احمد کو قتل کرنے کا پروگرام بنایا ملزمان نے رقم واپسی کے بہانے مقتول کو الٰہی بخش پارک شادباغ بلایا،ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کر کے حافظ عدیل کو قتل اور موقع سے فرار ہو گئے ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،
انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے شہری کے اندھے قتل میں ملوث ملزم شہباز شوکت کوچند گھنٹوں میں گرفتارکر لیا ، 78 سالہ مقتول محمد رشید ریٹائر بینک افسر تھا اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں اکیلا رہتا تھا، ملزم شہباز مقتول کا رشتہ دار ہے اور رقم ہتھیانے کے لیے اسے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا،ملزم فجر کے وقت گھر میں داخل ہوا اور مقتول کے نماز کے لیے جانے کے بعد17 لاکھ سے زائد رقم چوری کی اور چھپ گیا،مقتول محمد رشید نماز کے بعد گھر آیا تو اسے شک ہوا جس پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے سے گلا دبا کر قتل کر دیا،ملزم کو گرفتار کر کے چورائی گئی نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے،
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،
محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف








