ایم کیوایم کے لوگ نہیں جانتے پیپلزپارٹی نےسندھ میں ان کیساتھ کیا سلوک کیا؟ قریشی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے، نمبرز کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ اگر ایسا ہوتا تو انہیں اتنی تگ و دو کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی،ہمارا اتحادیوں کے ساتھ ساڑھے تین سال کا تعلق اور رابطہ ہے، ہم ملک کو سنوارنے کیلئے مشترکہ کاوش میں شامل رہے ہیں، اتحادیوں کیساتھ ہمارے رابطوں میں ایک تسلسل ہے جبکہ اپوزیشن ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتی آئی ہے،جب خلیج زیادہ بڑی ہو تو زور بھی زیادہ لگانا پڑتا ہے،آج اگر نون لیگ، ق لیگ کو آفرز دے رہی ہے تو کیا ق لیگ کے دوست نہیں جانتے کہ 2018 کے الیکشنز میں انہوں نے ق لیگ کے راستے میں کتنے کانٹے بچھائے؟ کیا ایم کیو ایم کے لوگ نہیں جانتے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں ان کیساتھ کیا سلوک کیا؟پیپلزپارٹی کی جانب سے لائے گئے بلدیاتی قانون کے خلاف وہ سراپا احتجاج تھے اور ہم ان کے ساتھ ہمکلام تھے کیا وہ سلوک انہیں یاد نہیں ہو گا؟
مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کیا وہ نہیں جانتے کہ پیپلزپارٹی نے پچھلے پندرہ سالہ اقتدار میں حیدرآباد اور کراچی میں ان کے ووٹرز کیساتھ کیا سلوک روا رکھا؟، وقتی ملاقاتوں کی بنیاد پر صورتحال کا درست تجزیہ نہیں کیا جاسکتا، جب ہم صورتحال کو تسلسل کے زاویے سے دیکھتے ہیں تو اطمینان ہوتا ہے،
قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے حوالے سے کہا ہے کہ آج میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اس معاملے کو نیامے میں منعقد ہونیوالے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اٹھایا نیامے میں ہونیوالے اجلاس میں زمین ہموار ہوئی اور ہم نے امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،اس کے بعد اقوام متحدہ میں قرارداد پاکستان نے پیش کی ہم نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے، الحمدللہ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے اور ہماری تجویز پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہر سال پندرہ مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اسلاموفوبیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے،میں اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مخدوم شاہ محمود قریشی
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
اسلام آباد کا سیاسی موسم مسلسل گرم ہو رہا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ سیاسی پارٹیاں بھی متحرک ہو رہی ہیں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی، قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو ہو گا، 28 کو عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی، 172 اراکین حکومت و اپوزیشن دونوں کو چاہئے، جس کو 172 مل گئے وہ کامیاب ٹھہرے گا تا ہم اس سے قبل حکومت و اپوزیشن دونوں نے ڈی چوک پر میلہ لگانے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا تو مولانا فضل الرحمان نے 25 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم کب تک بیٹھیں گے یہ فیصلہ اسی روز ہو گا
اپوزیشن جماعتوں کے قائدین،رہنماؤں کی ملاقاتیں جاری ہیں، ایک دوسرے کو یقین دہانیاں کروائی جا رہی ہیں حکومتی اتحادی بھی متحرک ہیں کبھی حکومت والوں سے مل لیتے ہیں تو چند لمحوں بعد اپوزیشن کے پاس پہنچے ہوتے ہیں،عجیب سی کیفیت ہے، کون کس کے ساتھ ہے کچھ واضح نہیں ہو رہا،
چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا
حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں
پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج
تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری
واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار
تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے گئے،شیخ رشید کا دعویٰ
عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام
تحریک عدم اعتماد کے بعد ہمارے کچھ لوگوں کو نیب کے نوٹس ملے ہیں،شاہد خاقان عباسی
حیرت ہے اپوزیشن کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی،چودھری شجاعت
صرف عدم اعتماد نہیں ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا،وزیراعظم
شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا








