مزید دیکھیں

مقبول

دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے...

شادی کی تقریب میں‌ناچ گانے،12 افراد پہنچادیئے گئے تھانے

اٹک: اٹک کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب...

کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں...

ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے...

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا گیا ،فیصلہ کیا گیا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی، پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے شق شامل کی جائے گی،فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات، عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا تدارک ہوگا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،چار سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طور پر تباہ کیا گیا،صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے، نقصانات کا ازالہ کرنے کے خواہاں ہیں،ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں،اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو سپیس نہ دی جائے،

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ کچھ فائلیں غائب کی گئی ہیں،عوام نے فیصلہ کرنا ہے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والوں کا یا ترقی کا ساتھ دینا ہے، پاکستان کی معیشت تباہ کرنے والے معاشی دہشت گردوں نے اپنے دور میں اقتصادی اشاریوں پر بھی جھوٹ بولا یہ جھوٹے ہیں، ان کا مقصد ہی جھوٹ بولنا ہے یہ ملک میں مہنگائی، قرضوں، بے روزگاری سمیت خراب خارجہ پالیسی کے ذمہ دار ہیں،

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عارف علوی صدر بنیں، عمران خان کے غلام نہ بنیں اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استفیٰ دیں صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے سیاسی نہیں آئین پر عمل کے وقت صدر، گورنر اور پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے لاہورہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے 21دن سے پنجاب وزیراعلیٰ اور کابینہ کے بغیر چل رہاہے

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan