متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں،قومی دن پر پاکستانی قیادت کے پیغامات

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن آج منایا جا رہا ہے

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری،وفاقی وزیر اطلاعات، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر نے متحدہ عرب امارات کومبارکباد دی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کے صدرمحمد بن زايد آل نہيان کو مبارکباد دی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور پاکستانی عوام کی طرف سے صدرمحمد بن زايد آل نہيان اور متحدہ عرب امارات کے اپنے بہن بھائیوں کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن ہمیں متحدہ عرب امارات کے بانیان کے متحرک اور توانا وژن کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اتحاد کے ذریعے ایک عظیم قوم کی بنیاد رکھی

وفاقی وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی متاثر کن معاشی ترقی کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مشترکہ تاریخ اور اقدار میں گہرے جڑے ہوئے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کو 51 ویں قومی دن پر مبارکباد دی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو مشترکہ ورثے اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے یو اے ای کے سفیر کو خیرسگالی اور نیک تمنائوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات ہمارے دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہیں یو اے ای پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس کا پاکستان میں سب سے بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں میں شمار ہوتا ہے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے دعا گو ہیں

متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سیاسی قیادت نے ترقی و خوشحالی کی جو منزلیں طے کی ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی، معاشی خوشحالی اور امن کا فروغ ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات کثیر الجہتی تعاون پر محیط ہیں۔ بھائی چارے اور اعتماد کا رشتہ مشترکہ مذہبی و ثقافتی روابط کے باعث مزید مستحکم ہو اہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر مثالی تعاون پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعتماد اور احترام کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں ان تعلقات اور بھائی چارے کی فضاء کو مزید تقویت دینے کیلئے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور تجارتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سرمایہ کاری اور کاروباری نقل و حمل کے ذریعے دونوں اطراف کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔ ۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کیلئے نئی کامیابیوں اور ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔ پاکستان۔متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

Leave a reply