پنجگور پولیس کی اسلحہ بردار ملزمان، منشیات فروشوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں
ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی ،یس ڈی پی او امام بخش بلوچ، ایس ایچ او سٹی ایس آئی عبد الاحد اور ایس ایچ او تسپ ایس آئی قدیر احمد و دیگر پولیس ملازمان کے ہمراہ پنجگور کے مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ آج مختلف کاروائیوں میں اسلحہ بردار ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے برآمد اشیاء اور مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
1. ملزم مطیع اللہ عرف شیخ ولد عبد الرؤف سکنہ چتکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک (01) عدد کلاشنکوف (SMG) بمعہ چار (04) میگزین، سو (100) زندہ روند اور ایک سرف گاڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 212/2022 بجرم زیر دفعہ 17/B Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹرڈ کیاگیا۔
2. مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش شبیر ولد قادر بخش سکنہ نکر پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1000 گرام چرس اور ایک 2700 ڈبل ڈور گاڑی برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 48/2022 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/C پولیس تھانہ تسپ میں درج رجسٹر کیا گیا.
3. منشیات فروش مرشد ولد حاجی مرید سکنہ چتکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے منشیات ازقسم چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 213/2022 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/A پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیا گیا۔
4. مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد وارث ولد محمد ابرہیم سکنہ تسپ پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 49/2022 بجرم زیر دفعہ 9(1)3/B پولیس تھانہ تسپ میں درج رجسٹر کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے








