اب وقت ہے پاکستان اورامریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں،وزیراعظم

0
34

منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کیا. منگلا بجلی گھر کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کے تحت تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے. ریفربشمنٹ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد منگلا بجلی گھر کی استعداد 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائے گی جسکے نتیجے میں سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی. منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے جبکہ آج وزیرِ اعظم نے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا.مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں USAID کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا AFD Loan, اور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں. اس موقع معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، امریکہ کے پاکستان میں سفیر ڈونلڈ بلوم، USAID مشن ڈائریکٹر Reed Aeschliman بھی موجود تھے

وزیراعظم شہباز شریف بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے،چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے امریکہ نے امداد فراہم کی ،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکہ توانائی کی شعبے میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے ،پاکستان مو سمیاتی چیلنجز سے نمٹ رہا ہے ،سیلاب سے پاکستان کو نقصان ہوا،سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا، پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبےمیں امریکی تعاون پر مشکور ہیں منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے ،جس کے لیے اقدامات کررہے ہیں،امریکا نے پاکستان کو منصو بے میں مالی تعاون فراہم کیا، پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہاہے منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے پاکستان پن بجلی ،ونڈ پاور اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کررہا ہے اب وقت ہے پاکستان اورامریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں 1960کی دہائی میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا،منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ،جس سے سستی بجلی فراہم ہوگی ماہرین نے منگلا پراجیکٹ پر اچھا کا م کیا،پاکستان آ ج توانائی سمیت مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہے،منگلا پراجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے ،ہم 10ہزا ر میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،اگر ہم نے ڈیمزکی تعمیر پرتوجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا،کون سے عناصر تھے جنہوں نے ہمیں پن بجلی ،ونڈ پاوراور شمسی توانائی منصوبوں پر کام سے روکا،رونے دھونے ،تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،شبانہ روز محنت کرنی ہوگی قول وفعل میں تضاد کے عمل کو ختم کرکے ہمیں ملک کے لیے آگے آنا ہوگا،ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کررہے ،ہمیں دنیا سے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف چاہیے ،امریکا نے پراجیکٹ کے لیے 150 ملین ڈالردیئے ،ہم نے شرم الشیخ میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنا مقدمہ لڑا،شمسی توانائی سے ہم 10ہزا رمیگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں،ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے،تھرمیں دنیا کا سب سے بڑا کوئلے کا ذخیرہ ہے ،ہم تھرکول پراجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں ،تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے ،نعروں اوردھرنوں سے نہیں ہوتی ،ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جاناہوگا،ہم نے ملکی مفاد کولیکر ساتھ چلنا ہوگا،

وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیرنے بولنے کی کوشش کی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے جواب دیا کہ آپ کی بات سنتے ہیں آپ تشریف رکھیں

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

 عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

Leave a reply