لاہور،سہاگ رات ثابت ہوئی دولہا دلہن کیلئے آخری رات، واش روم سے لاشیں برآمد

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، شادی کی پہلی رات، دولہا دلہن کی آخری رات ثابت ہوئی

لاہور کے علاقے مصطفی ٹاﺅن کے گھر سے نو بیاہتا میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں ،گزشتہ روز ہی شارق اور حمنہ کی شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ سہاگ رات منانے کمرے میں گئے تا ہم صبح کمرے سے نہ نکلے ، گھر والے دولہا دلہن کا ناشتے پر انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہ نکلے،جب دولہا دلہن کافی دیر تک باہر نہ آئے تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی،گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹایا گیا لیکن دروازہ نہیں کھولا گیا گھر والوں نے پریشان ہو کر پولیس کو اطلاع کی پولیس موقع پر پہنچی تو دروازے کا لاک توڑا گیا اند ر داخل ہو کر دیکھا کہ میاں بیوی کی لاشیں واش روم میں پڑی ہیں فوری طور پر ریسکیو کو بلایا گیا لیکن ان کی موت ہو چکی تھی اس کے بعد پولیس نے ایدھی کو اطلاع کی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر کمرے کے واش روم میں لگے گیزر سے گیس لیکج ہوتی رہی اور دم گھٹنے سے میاں بیوی کی موت واقع ہوئی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی ہے، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گیزر کی گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، تا ہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا

عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

Comments are closed.