لاہور میں دھند،سردی کی شدت برقرار،چلاس میں برفباری،کئی شہروں میں بارش کا امکان

لاہور میں سردی اور دھند کی شدت برقرار ہے ,لاہور کے اطراف اور شہر میں شدید دھند کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود رہے گا، لاہور میں کم سے کم دجہ حرارت 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب 99 فیصد رہے گا لاہور میں سب سے زیادہ 402 اے کیو آئی فیروز پور پر ریکارڈ کی گئی، کوٹ لکھپت، ڈی ایچ اے فیز 8 اور خانہ سلیم روڈ بھی آلودہ علاقے ہیں ،لاہور میں فضائی آلودگی برقرار ہے لاہور آج بھی دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس 188 ریکارڈ کی گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 07 ویں نمبر پر ہے

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی آبرآلود رہے گا ایبٹ آباد،مانسہرہ اور بونیر میں بارش کا امکان ہے، دیر چترال،سوات اورکوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے پشاور میں کم سے کم درحہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی6ریکارڈ کیا گیا،کالام میں منفی3،مالم جبہ منفی ایک اورچترال میں درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،وادی نیلم میں برف باری بارش کا سلسلہ تھم گیا شاردہ سے تاوبٹ تک شاہرائے نیلم بند ہے،سیاحتی مقامات شاردہ ،کیل ویلی لوات بالا کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں، :بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،سیاحتی مقام تاوبٹ میں ڈیرڈھ فٹ برف پڑی ہے جبکہ پہاڑوں پر پانچ سے چھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایک دن کے وقفہ کے بعد برف باری کا نیا۔ سلسلہ شروع ہو گا جو کم ازکم تین دن تک جاری رہے گا۔

چلاس، ضلع دیامر کے چاروں تحصیلوں میں رات گئے بارش اور برفباریہوئی ہے، تحصیل گوہر آباد ، تحصیل چلاس ، تحصیل داریل اور تحصیل تانگیر میں بارش اور برفباری ہوئی، سیاحتی مقامات سیون لیکس، بابوسر ٹاپ ، فیری میڈوز ، نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ میں برفباری ہوئی ،بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔روئی کے گالوں سے سیاحتی مقامات کے حسن میں اضافہ ہوگیا۔

شہر اولیاء ملتان میں‌آج موسم سرد اور خشک رہے گا,زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے,کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا,ایئر کوالٹی انڈیکس 155 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا,آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور دھند رہنے کا امکان ہے دھند کے باعث موٹروے ایم فائیو شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند ہے ایم 4 اور ایم 5 موٹروے دھند کی وجہ سے بند ہے,حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں,سفر کے دوران شہری فوگ لائیٹس کا استعمال کریں,

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

Shares: