باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آیا ہے،
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، ڈالر 262 پرپہنچ گیا ہے حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ کر دیا،اب حکومت 200 ارب روپے کا منی بجٹ لارہی ہے، منی بجٹ سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا،
تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ملک پہلے ہی معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، آج عوام ان امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث مزید بوجھ تلے آگئے، عوام کب تک انکی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے؟
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نےمعیشت کا بیڑہ غرق کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے کھلے عام دشمنی ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کاشکار،2 وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا،ایسے حالات میں عوام پر مزیدبوجھ ڈالنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں،
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی کی وجہ سے نہیں ہوا، پی ڈی ایم حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر انتہائی کم ہو چکی، ڈالر میں اضافے کے بعد تیل سمیت تمام امپورٹڈ اشیا اب بہت زیادہ مہنگی ملیں گی،
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارمہربانی کرکے گھر چلے جائیں،عمران خان نے ہمیشہ غریب عوام کاسوچا،پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ دیا انہوں نے حکومت میں آنے کے بعد راشن کارڈ بند کردیئے،ہر وہ منصوبہ جو عوام کی فلاح کیلئے ہواسے بند کردیا گیا،نگران حکومت کا کام نئی پالیسیاں بنانا نہیں بلکہ پرانی پالیسیوں پر عمل درآمد کرانا ہوتا ہے،11دن ہوگئے اسمبلی تحلیل ہوئے مگرالیکشن کی تاریخ نہیں دی جا رہی،امید ہے پیر کے روز الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ریلیف ملے گا،اسحاق ڈارکوغریب عوام کاخیال نہیں،اسحاق ڈار پاکستان میں رہتے تو انہیں غریب عوام کی تکالیف کا احساس ہوتا،
جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ
ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا
وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت
لوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی بھر دیا گیا
علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس
علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس