جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر10.24 کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوںپر10.24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2022 تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.005 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ یں 10.24 فیصدکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو1.108 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،
دسمبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 200.71 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 168.84ملین ڈالر اوردسمبر2021 میں 277.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات کاحجم 2.760 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 288.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 370.29 ملین ڈالرتھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
اسی طرح جولائی سے دسمبرتک کی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو717.35 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 738.65 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو2.255 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.375 ارب ڈالرتھا۔








