پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی تصاویر

0
42
پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی تصاویر

پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی تصاویر سامنے آ گئی ہیں

تصاویر میں مبینہ خودکش حملہ آور بائیک پر پولیس وردی میں نظر آرہا ہے مبینہ خودکش حملہ اور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی تھی مبینہ خودکش حملہ آور کی تصاویرسامنے آ گئیں مبینہ حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا ، حملہ آور نے یلمٹ پہنا ہوا تھا اور منہ ماسک سے ڈھکا ہوا تھا، اس حلیے کے باعث حملہ آور کو پولیس اہلکار ہی سمجھتے ہوئے باآسانی اندر داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی

قبل ازیں آئی جی خیبر پختونخواہ نے کہا تھا کہ خود کش حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل پر آیا، آئی جی خیبر پختونخوا نے پشاور خود کش دھماکے میں حملہ آور کی شناخت کرلی ہے کہتے ہیں دہشتگرد نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے،

واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

Leave a reply