انفارمیشن منسٹری کوعلم نہیں توانکی انفارمیشن کیلئے نئی منسٹری کھول لیتے ہیں،عدالت

0
45
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ ،الیکٹرانک میڈیا کیلئے قانون سازی کی ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور سیکرٹری قانون عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وزارت اطلاعات اور وزارت قانون کے رویے پر برہمی کا اظہارکیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعے تک کا وقت ہے، جو کر سکتے ہیں تو کریں ورنہ فیصلہ دے دوں گا،آپ اگر نہیں کر سکتے تو وزیرقانون اور وزیراطلاعات کو طلب کر لیتا ہوں، سیکرٹری اطلاعات نے عدالت میں کہا کہ عدالت ہدایات دے گی تو ہم ان کیمطابق کام کر لیں گے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون اور وزارت اطلاعات ختم کر دیں اگر سارا کام عدالتوں نے کرنا ہے،پھر کہا جاتا ہے کہ عدالتیں ایگزیکٹو کے کام میں مداخلت کرتی ہیں،اسکی وجہ یہی ہے کہ ایگزیکٹو اپنا کام کرتا ہی نہیں،آپ یہ کہہ رہی ہیں کہ عدالت ہدایت دے گی تو ہی کام کریں گے؟ ایسا ہے تو پھر میں نے جو لکھنا ہوا لکھ دونگا، پھر کوئی شکوہ نہ کرے، سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کارروائی جاری ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج وزارت اطلاعات کو اطلاع دینے کیلئے ایک نئی وزارت قائم کرنے کا حکم دے دیتا ہوں ،میڈیا کو چوتھا ستون کہا جا رہا ہے اور صحافیوں کو آپ بنیادی حقوق تک دینے کو تیار نہیں؟ اسٹیک ہولڈر یہ صحافی ہیں جن کو تنخواہ نہ ملے تو لاکھ لاکھ روپے کے پیچھے ٹریبونل جاتے ہیں ،الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کیلیے تو ایسا فورم بھی موجود نہیں تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں استدعا کی کہ ہمیں تھوڑا وقت دے دیں، ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرونگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں 2031 میں ریٹائر ہو رہا ہوں تب کی تاریخ دے دوں؟پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو اپنا کام کریں تو یہ چیزیں ادھر آئیں ہی نہیں، سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کو پیمرا دیکھتا ہے، کونسل آف کمپلینٹس کو اختیار دیا ہے، کونسل آف کمپلینٹس کو اختیار دینے کی کابینہ سے منظوری لے لی ہے،

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپ لوگ غلط کر رہے ہیں آپ تو بالکل ہی ایک اور سائیڈ پر چلے گئے ہیں، آپ نے کابینہ کو بھی مس گائیڈ کیا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ،الیکٹرانک میڈیا کیلئے قانون سازی کر کے ایک الگ سے فورم بنا دینا چاہیے، یہ کیسز تو عدالتوں میں آنے ہی نہیں چاہئیں حکومت کو یہ کام خود کر دینے چاہئیں، دو چار پانچ لاکھ روپے کیلئے ورکرز دھکے کھا رہے ہوتے ہیں ،ہمارا سسٹم کیسے کام کرتا ہے سب کو معلوم ہے، ورکرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اگر آپ اس حوالے سے کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے تو واضح بتا دیں حامد میر صاحب نے کہا تھا کہ اس قانون سازی میں میڈیا مالکان کا پریشر آئے گا،آج یہ نظر آ رہا ہے کہ میڈیا مالکان کا پریشر لیا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سیکرٹری اطلاعات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کا نہیں بلکہ ورکرز کا خیال رکھیں،ورکرز ہونگے تب ہی تو سٹیک ہولڈرز ہونگے،میڈیا چوتھا ستون ہے، اس میں کام کرنے والے لوگوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا جانا چاہئے،یہ بہت بنیادی حق ہے اگر نہیں دینا چاہتے پھر تو وزارت اطلاعات اور وزارت قانون کو ختم ہی کر دیں، سیکرٹری انفارمیشن اور سیکرٹری قانون تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے انہیں ان درخواستوں کا آج ہی علم ہوا ہے،انفارمیشن منسٹری کو علم نہیں تو انکی انفارمیشن کیلئے نئی منسٹری کھول لیتے ہیں، سیکرٹری اطلاعات نے عدالت میں کہا کہ کونسل آف کمپلینٹس کو اختیار دیا ہے سزا کے طور پر لائسنس تک منسوخ ہو سکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا اب تک جتنے لائسنس منسوخ کر چکا ہے اسی طرح یہ بھی کریگا، حامد میر نے عدالت میں کہا کہ کونسل آف کمپلینٹس کے ممبران خود میڈیا اداروں کے ملازمین ہیں، وہ ملازمین تو وہی فیصلہ کرینگے جو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن چاہے گی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صرف میڈیا مالکان ہی سٹیک ہولڈرز کیوں ہیں کیونکہ انکے پاس پیسہ ہے؟ اگر سٹیک ہولڈر صرف مالک ہے تو آئی ٹی این ای سمیت سب کچھ ختم کر دیتے ہیں،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت کو یہ بل دو دن بعد پارلیمان کے ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جاتا،ایگزیکٹو اگر اپنا کام کر رہی ہو تو اس درخواست کو یہاں لانے کی ضرورت ہی نہیں تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر قاضی رضوان سیکرٹری حسین احمد عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وزارت اطلاعات، وزارت قانون کو مہلت دیتے ہوئے سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

Leave a reply