پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد احتجاج ہوا،جس کے بعد امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کا اہم اجلاس ہوا تھا،جس میں منظوری کے بعد وزارت داخلہ سے درخواست کی گئی تھی کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رینجرز اور فوج کی کمپنیاں حکومت کو دی جائیں جس کو دیکھتے ہوئے گزشتہ رات کو رینجرز کی کمپنیاں پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی تھیں،
آج باقاعدہ طور پر پاک فوج کی 10 کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی ہیں، پنجاب کے شہروں لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان سمیت اہم اضلاع میں فوج تعینات کردی گئی محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی
دوسری جانب پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ، سرکاری املاک، پولیس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف پولیس ایکشن ،صوبہ بھر میں پرتشدد کاروائیوں، توڑ پھوڑ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند گرفتار کر لئے گئے، شرپسند عناصر نے پرتشدد کاروائیوں کے دوران 130سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو شدید زخمی کیا، پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر سے 945 قانون شکن و شر پسند عناصر کو گرفتار کر لی پولیس اور سرکاری اداروں کی 25 سے زائد گاڑیاں تباہ و نذر آتش کی گئیں،مظاہرین 14 سے زائد سرکاری عمارتوں پر حملہ آور ہوئے، لوٹ مار اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا کہنا تھا کہ ریاست و قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری ہے،شہریوں، پولیس افسران و اہلکاروں کو زخمی کرنے، املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،
واضح رہے کہ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے گرفتار کیا تھا، عمران خان کو نیب عدالت میں آج پیش کر دیا گیا ہے، پولیس لائن میں خصوصی نیب عدالت بنائی گئی ہے، پولیس لائن کو ہی سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے، عمران خان کو سب جیل میں رکھا جائے گا،عمران خان کی گرفتاری کے وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رپورٹ طلب کی تھی، کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سخت ریمارکس دیئے تاہم آئی جی اسلام آباد پولیس اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور رات کو فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی استدعا مسترد کر دی تھی،
اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار
ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا