شادی کی پہلی رات دولہا دلہن دونوں کی ہوئی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی پہلی رات دولہا دلہن کے لئے آخری رات ثابت ہوئی

افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر پتوکی میں پیش آیا، جہاں شادی کی پہلی رات ہی دولہا دلہن کی موت ہو گئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق لواحقین کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن کی موت کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئی ہے.تاہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ موت کی وجہ کیا بنی، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، لواحقین کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، جنریٹر چل رہا تھا جس کے دھویں کی وجہ سے دونوں کی موت ہوئی ہے،

دولہا دلہن شادی کے بعد رات کو کمرے میں گئے تا ہم صبح کمرے سے نہ نکلے ، گھر والے دولہا دلہن کا ناشتے پر انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہ نکلے،جب دولہا دلہن کافی دیر تک باہر نہ آئے تو گھر والوں کو تشویش لاحق ہوئی،گھر والوں نے دروازہ کھٹکٹایا گیا لیکن دروازہ نہیں کھولا گیا گھر والوں نے پریشان ہو کر پولیس کو اطلاع کی پولیس موقع پر پہنچی تو دروازے کا لاک توڑا گیا اند ر داخل ہو کر دیکھا کہ میاں بیوی کی لاشیں پڑی تھیں،

واقعہ پتوکی کے علاقے گنڈا سنگھ میں پیش آیا، تھانہ گنڈا سکھ کے علاقے کی پولیس جائے وقوعہ کھر پیٹڑ گئی اور لواحقین کے بیان ریکارڈ کئے، پولیس حکام کے مطابق شادی کی پہلی رات ہی دولہا دلہن جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں خاندان غم سے نڈھال ہیں،

شادی کی پہلی رات، دلہن کی چیخوں کی آواز،دولہا موقع سے فرار اور کیا گھناؤنا کام

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

Comments are closed.