ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہدا پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
افواج پاکستان نے 58ویں یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء اور ان کے لواحقین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیف نے بھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر 1965ء معرکے نے ثابت کیا کہ غیور قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، 6 ستمبر کو مادرِ وطن کے ہزاروں بیٹوں نےجانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاک سرزمین کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا،آج پوری قوم اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ہم بطور قوم جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں،پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف دفاع وطن کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،
مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیر ہے،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی وعسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے،یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،65 جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کوجرات اورپیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا،65 کی جنگ میں قومی اتحاد ویکجہتی کا عظیم جزبہ دیکھنے میں آیا،
اسی جذبے سے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا ،پاک فوج اپنے نظم وضبط اوراعلی پیشہ ورانہ معیار کی بدولت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے،ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے،پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہردم تیارہے،دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہرافسراورجوان کا عزم ہے،شہدا کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں،شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں،شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے،
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد و یگانگت ہماراقیمتی اثاثہ ہے،حال ہی میں بعض عناصرنے عوام اورفوج کےمقدم رشتے پروارکرنے کی مذموم کوشش کی،افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اورسمجھ داری سے اسے ناکام بنایا،مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں، پاک فوج عوام کی خواہشات اورامنگوں کا محور ہے،مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیرہے،باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،
6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مصور پاکستان، شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر پروقار تقریب منعقد کی گئی۔کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا مزار اقبالؒ پر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر چاق چوبند دستے نے مزار اقبالؒ پر سلامی پیش کی ، کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
کورکمانڈ لاہور سید عامر رضا نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ تقریب میں دیگراعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مزار اقبالؒ کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں، نگران وزیراعظم
یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے قومی یاد گار شکرپڑیاں میں تقریب ہوئی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی شرکت کی،تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہدا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے آئیں ہیں ،ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے، عوام کا دفاع کونیوالوں نے دراصل اللہ کی راہ میں جان قربان کی،شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،ہم اپنے شہدا کے مقروض ہیں،ہماری جانب سے چھوٹا سا نذرانہ شہدا اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے، 6 ستمبر کا دن ملی عزم، ہمت، بہادری اور شجاعت کے دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے. یہ دن ہماری تاریخ میں قومی عظمت، سالمیت اور خودمختاری کی علامت ہے۔ آج سے 58 سال پہلے اس دن ہماری بہادر فوج کے جوانوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ ملک کی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کیلئے ہر دم چوکس اور یار ہیں اس شاندار دن پوری پاکستانی قوم ملک کی حفاظت کیلئے اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی، یہ دن اپنے ملک سے وفاداری اور قومی خدمت کے عہد کی تجدید کا دن ہونے کے ساتھ ساتھ وطن کے ان بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن بھی ہے جنہوں نے ملکی سلامتی کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کیا،آج پوری قوم پورے نظم و ضبط اور ایمان کے ساتھ پاکستان کے استحکام کیلئے پر عزم ہے، اپنی محنت اور لگن سے ہم پاکستان کی ہر طرح کے سیکیورٹی اور معاشی چیلنج سے حفاظت کریں گے
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا یوم دفاع پر قوم کے نام پیغام یوم دفاع ہمیں ہماری مسلح افواج کی بے مثال جرات اور بہادری کی یاد دلاتا ہے-وطن کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا,دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں
ہمیں وطن کی خوبصورت وادیوں کو وطن دشمن دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا ،آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نےیوم دفاع کے موقع پر پیغام میں آصف علی زرداری نے 6 ستمبر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا،آصف علی زرداری نے 6 ستمبر کے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید قاٸد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام دیکر وطن کے دفاع کو یقینی بنایا ‘محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر وطن کے دفاع کو مضبوط کیا ‘ آج کوئی دشمن ہمارے ملک پر حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ‘ مضبوط دفاع ‘ آئین کی پاسداری اور بااختیار پارلیمنٹ وطن کی سلامتی کی ضمانت ہیں ‘ہمیں وطن کی خوبصورت وادیوں کو وطن دشمن دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا ‘
پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لیے متحد اور ہر وقت تیار ہے،بلاول
سابق وزیر خارجہ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی جراَت و بہادری کا استعارہ ہے ،پاکستانی قوم اپنے وطن کا دفاع کرنے کے لیے متحد اور ہر وقت تیار ہے ،مسلح افواج کو بہادری اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں ،شہداء کے خاندانوں کو بھی ان کے حوصلے اور صبر و استقامت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،باعثِ فخر ہے کہ ملکی دفاع کے باب میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومتوں کی کارکردگی تاریخی و شاندار ہے ،ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھنا قائدِ عوام شہید بھٹو کا قوم کو اسٹریٹجک تحفہ تھا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائیل ٹیکنالاجی کا تحفہ دے کر دفاعِ وطن کو مزید جدت اور تقویت دی،شہید بھٹو کے بعد صدر آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں کی تنخواہوں میں ایک سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا،صدر آصف علی زرداری نے جوانوں کی تنخواہیں بڑھا کر قوم کی جانب سے ان کی عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے ،پیپلز پارٹی ملک دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے اور ملک کی سلامتی و سربلندی کے لیے اپنا بھرپور کردار نبھاتی رہے گی ،پیپلز پارٹی نے جوہری پروگرام اور میزائیل ٹیکنالاجی کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناتسخیر بنا چکی ،پیپلز پارٹی اب مہنگائی و غربت کا خاتمہ کرنے اور دنیا میں ‘میڈ اِن پاکستان’ کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے
افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنے لہو سے وطن عزیز کی آزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا،جہانگیر ترین
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر 1965 کا دن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے، 58 برس قبل پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوگئی، پاکستان کی افواج نے دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، افواج پاکستان نے ہمیشہ اپنے لہو سے وطن عزیز کی آزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا، پاک افواج نے ہمیشہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،خطے کی ترقی کا راز مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے،جموں و کمشیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک انکی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے،
جنگ ستمبر 1965ء کے شہیدوں کو خراج عقیدت
جنگ کے 6 ویں روز کیپٹن اسلام، میجر فخر عالم خان، میجر محمد منیر, میجر محمد سرور اور کیپٹن خالد حمید شہید ہوئے ،کیپٹن اسلام احمد خان مقبوضہ کشمیر میں اکھنور میں دیوی پور کے مقام پر بہادری سے لڑتے ہوئے مادر ملت پر قربان ہوئے میجر فخر عالم خان نے اکھنور میں بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی 14 آرٹلری گنز پر قبضہ کیا ، ان کے ٹینک کو دشمن کا گولا لگا جس سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ،میجر محمد منیر خان بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کے علاقے میں اندر تک چلے گئے اسی دوران انہیں اینٹی ٹینک رائفل کا برسٹ لگا اور نجلے چک کے قریب سینے پر گولی کھا کرشہید ہوئے میجر محمد سرور بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی صفوں کو چیرتے ہوئے اکھنور کی جانب بڑھے ، میجر محمد سرور صرف 6 میل دور تھے تو ان کے ٹینک میں گولا لگنے سے آگ بھڑک اٹھی اور وہ شہید ہو گئے ،کیپٹن خالد حمید لودھی تروٹی اور جوڑیاں میں فتح کے جھنڈے لہرانے کے بعد اپنے ہدف اکھنور کی جانب گامزن تھے کیپٹن خالد حمید دشمن کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ، ان شہداء کا نام جنگ ستمبر 1965 ء کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا
یوم دفاع کے حوالے سے نظم "وطن کی مٹی گواہ رہنا”
قیام پاکستان سے لے کر آج تک بےشمار مجاہدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس پاک وطن کی حفاظت کی ہے
پاک فوج اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر ہماری حفاظت کرتے رہے اور ان کی بدولت ہم امن سے سوتے ہیں
پاک فوج وطن کی مٹی کا قرض اپنے لہو سے اتار رہی ہے اور پاکستانی قوم مقروض ہے اپنے شہداء کے لہو کی
وطن کی مٹی گواہ ہے کہ ہماری فوج نے ہمارے کل کی خاطر اپنے آج کو قربان کیا
دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن اور دشمن کے مورچوں کو تاریک کرنے والی پاک فوج کو قوم کا سلام
یومِ دفاع کے موقع پر غازیانِ وطن کا پیغام
غازی لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سید رضا عباس کا کہنا تھا کہ بچپن سے میری پاکستان آرمی میں شمولیت کی خواہش تھی،جذبۂ حب الوطنی، جو صرف کہنے کی حد تک نہیں ہم کر کے بھی دکھاتے ہیں، ملک سے محبت اور وفاداری کے جذبے کو ہمیشہ تازہ اور جوان رکھیں،بے شک دشمن ہمیں توڑنے کی کوشش میں ہے مگر جب تک ہم زندہ ہیں اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے،لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام فوجیوں کا یہی تہیہ تھا کہ کچھ کر گزرو یا وطن پر قربان ہوجاؤ،ہم نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کی،اس وقت ہماری تمام عوام کا جذبہ قابل دید تھا جس نے فوجیوں کا بھی بھرپور حوصلہ بڑھایا،
نامور شخصیات کا یومِ دفاع کے موقع پر پیغام
گلوکارہ ثریا ملتانیکر کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کے حوالے سے پاکستانی فوج کا کردار کبھی بھلایا نہیں جا سکتابھارتی افواج کو 1965 کی جنگ میں بہت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ،شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم اپنے ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لیتے ہیں،ہماری فوج ہر مشکل مرحلے میں ہمارا ساتھ دیتی ہے،ارشد ندیم، ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب ہمارے فوجیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کیا،شجر عباس، ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ آئیں مل کر عہد کریں کہ اپنے شہداء کی خون کی لاج رکھیں گے،محسن گیلانی، اداکار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر فوجی اپنے ملک، اپنی دھرتی ماں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،ماہ جبیں، میڈیا اینکر کا کہنا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے اور خراج عقیدت پیش کرتی ہوں،
عہد کریں کہ 1965ء جیسی قومی اخوت اور بہادری کے جذبے کے ساتھ ہم تمام مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کریں،چیئرمین سینیٹ
اپنی بہادر مسلح افواج کو شاندار جرات و بہادری پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 6 ستمبر کو یو م دفاع کے طور پر ملک بھر میں جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ اس دن ہمارے بہادر سپوتوں نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے لازوال قربانیاں پیش کیں تھیں۔ یہ دن ہمیں تاریخ کے اُن فیصلہ کُن لمحات کی یاد دلاتا ہے جب جذبہ محب الوطنی سے سرشار پوری قوم نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ایک سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ آج کے دن ہم ان شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری تاریخ میں اپنی بہادری، ہمت اور قربانی سے سنہرے حروف میں ایک نیا باب رقم کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری آزادی کا عزت و وقار کے ساتھ دفاع کیا۔ ہمیں اس بات کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان کو پیچیدہ اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ اکیسوی صدی کی جنگ کے خدوخال تبدیل ہو کر ففتھ جنریشن وار فیئر کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو کہ عام جنگ سے بہت مختلف ہے اور نئی اقسام کے خطرات کو سامنے لائی ہے۔ پاکستان کے دشمن ہمارے لئے اندرونی محاذ کھول کر ہمیں غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں جہاں مذہبی انتہا پسندی، فرقہ واریت اور قوم پرستی کی قوتیں نہ صرف ہماری ترقی کی راہ میں حائل ہیں بلکہ ہماری نظریاتی اساس اور قومی بقاکے لئے خطرہ ہیں۔ ہمیں اپنے آباؤ اجدادکی اُس سوچ کو اپنانے کی ضرورت ہے جس میں انہوں ایک ایسے معاشرتی و سیاسی نظام اور ترقی پسند اسلامی مملکت کا خواب دیکھا تھا جہاں لوگ ذات، نسل اور مذہب کے فرق سے بالاتر ہو کر آپس میں مل جل کر رہیں۔آج کا دن اس بات کا متقاضی بھی ہے کہ ہم افواج پاکستان کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو یاد رکھیں جو کہ پچھلی سات دہائیوں سے بھارتی نا انصافیوں اور اُن کے ظلم و تشدد کا شکار ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر کے اہم مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے اور کشمیریوں کو ان کا حق آزادی ملنا چاہیے۔ قومی جذبے اور ولولے سے مالا مال پاکستان کی مسلح افواج اپنی بہادری اور قربانی کی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو درپیش تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ آج کے دن عہد کریں کہ 1965ء جیسی قومی اخوت اور بہادری کے جذبے کے ساتھ ہم تمام مشکلات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کریں اور پاکستان کو ترقی کی نئی منازل کی جانب لے جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔افواج پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد
افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 6 ستمبریوم دفاع پاکستان قومی جرات و بہادری کا دن ہے۔ دشمن ملک کی افواج نے 6 ستمبر کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آدھی رات کو مملکت پاکستان پر حملہ کر دیا تھا۔افواج پاکستان اور بہادر عوام نے ملک کے تحفظ و سلامتی اور آزادی کے لئے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بھارتی افواج کے سامنے جرات و بہادری کی وہ مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دشمن ملک کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہادر،جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی و حفاظت کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ہم سب کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کیااور دہشت گردوں کے خلاف متعدد آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ ملک کے امن اور سلامتی کیلئے نوجوان سپوتوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کے دن اپنے شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کو دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت، انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور اقوام عالم سمیت کرونا وبا کے چیلنجز کا سامنا رہا۔ یہ بات انتہائی خوش آئندہ ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں، پارلیمان اور قومی اداروں نے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چیلنجز پر قابو پایا۔یوم دفاع پاکستان کا منایا جانا دراصل دشمن قوتوں کیلئے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ افواج پاکستان اور قوم نے1965 اور 1971 کی جنگ اور ملک میں دہشت گردی کے خلاف جس عزم اور جرات کا مظاہرہ کیا آئندہ بھی اپنے مادرِوطن کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ہم سب مل کر قومی مسائل کا مقابلہ بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہ کر سر انجام دیں گے۔آئیے مل کر محنت اور لگن سے ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ایک دفعہ پھر ہم اپنی افواج کے سپوتوں کو ان کی قربانیوں اور جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان، ہماری تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے، آج پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے،
6 ستمبر 1965 کے دن پاکستان کی فوج نے اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا،
میں ان شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے ملک اور قوم کا دفاع کیا، ہمیں ان بہادر بیٹوں اور جوانوں پر فخر ہے, پوری قوم پاکستان کی خودمختاری کے دفاع اور امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،
6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 ہماری دفاعی تاریخ کایادگار دن ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ 6 ستمبرکو پاکستانی فوج نے نہ صرف مادر وطن کا دفاع کیا بلکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ بزدل دشمن نے لاہور پر قبضہ کرنے کے لیے رات کی تاریکی میں حملہ کیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہدفاع وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے- دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن،بان اور شان ہیں۔آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے
ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لئے پاک افواج کا کردار مثالی ہے، میئر کراچی
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن پاک افواج کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت ہے۔ چھ ستمبر کو پاک افواج نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج کے جوانوں اور بہادر افسران نے دشمن کو شکست فاش دی۔ ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لئے پاک افواج کا کردار مثالی ہے۔ پوری قوم اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ چھ ستمبر کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ شہداء کی قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
9 مئی جیسے سیاہ واقعات دشمن کی سازش کا حصہ ہے جسے قوم برداشت نہیں کرے گی ، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے یوم دفاع پاکستان پر شہدا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 ایسا تاریخی اور یادگار دن ہے جب طاقت کے نشے میں چور کئی گنا بڑے دشمن کو وسائل اور تعداد میں کہیں کم ایک قوم نے ناکوں چنے چبوا دیئے تھے ،سمندر، صحرا، فضا، فلک بوس چوٹیوں اور میدانوں میں، ہر جگہ، ہر محاذ پر ہماری افواج نے شجاعت اور بہادری کے وہ کارنامے دکھائے جس نے دشمن کو عبرت کی مثال بنا دیا تھا ،افواج پاکستان اور متحد عوام مل کر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں ،اس اتحاد پر ضرب لگانا، پاکستان کے دشمنوں کا اصل منصوبہ ہے جسے ہم نے مل کر ناکام بنانا ہے ،دشمن کی اس رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش، حسرت ناتمام ہی رہے گی،ان شاءاللہ ،شہدا کے تقدس اور احترام پر قوم نے کبھی سمجھوتہ کیا نہ کرے گی ،قوم شہدا کی قربانیوں اور ان کے احترام کی وارث ہے ،شہدا کا تقدس اور احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،9 مئی جیسے سیاہ واقعات دشمن کی سازش کا حصہ ہے جسے قوم برداشت نہیں کرے گی ،مضبوط افواج، امن معاشی بحالی کے ضروری تقاضے ہیں ،
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہیں ،عوام اور افواج پاکستان کے مظبوط رشتے میں دشمن کو دراڑ نہیں ڈالنے دیں گے نوجوانوں کو جنگ ستمبر کے قومی جذبے سے ہم کنار کریں گے، دشمن کی منفی سوچ سے اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو بچائیں گے شہیدوں، غازیوں کو وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں
ملک و قوم کو درپیش معاشی حالات کا مقابلہ بھی متحد ہوکر کرنا ہے ،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ شہدا، غازیوں اور غیور و بہادر پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے شہدا کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، 6 ستمبر کی جنگ کے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کہا کہ آج کے دن کا پیغام ہے پاکستانی قوم کا اتحاد دشمن کا ہر ناپاک منصوبہ ناکام بنا سکتا ہے،قوم بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کو سلام پیش کرتی ہے آج کے دن کا تقاضا ہے جس طرح 6 ستمبر 1965 ء کو ہماری افواج نے بھارت کو جنگ میں ناکوں منہ چنے چبوائے اور بھارت کو جنگی محاذ پر عبرت ناک شکست دی، اسی طرح ملک و قوم کو درپیش معاشی حالات کا مقابلہ بھی ہمیں اس طرح متحد ہوکر کرنا ہے۔ اگر ہم متحد ہونگے تو پاکستان کو معاشی طور پر طاقتور، توانا اور خوشحال بنانے،پاکستان کو معاشی اور اقتصادی طور پر طاقتور بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے
6 ستمبر بہادروں ، شہیدوں کی تاریخ کو دوہراتے رہنے کا دن ہے،جان محمد رمضان
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آفیشل کے مرکزی صدر جان محمد رمضان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کی تاریخ کا وہ دن جب جرأت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم ہوئی ۔ ھم ان تمام شہیدوں، غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرتے ہیں، 6 ستمبر بہادروں ، شہیدوں کی تاریخ کو دوہراتے رہنے کا دن ھے ھم ہمیشہ اس دن بہادروں کی یاد تازہ کرتے رہیں گے ، ھم افواج پاکستان کے شہداء غازیوں گمنام مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں،
ہمیں اپنی فوج کے بہادر بیٹوں اور جوانوں پر فخر ہے ،سائرہ بانو
سابق ممبر قومی اسمبلی سائرہ بانو نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ پاک افواج، جوانوں، شہیدوں اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ،6 ستمبر، یوم دفاع پاکستان، ہماری تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے،6 ستمبر 1965 کے دن پاکستان کی فوج نے اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا، میں ان شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے ملک اور قوم کا دفاع کیا،ہمیں اپنی فوج کے بہادر بیٹوں اور جوانوں پر فخر ہے ،آج کا دن پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے پوری قوم پاکستان افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،
ستمبریوم دفاع پاکستان افواج کی بے مثال اور لازوال فتح کا دن ہے،میاں خرم الیاس
صنعتکار رہنماچیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ6ستمبر یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان کی بے مثال اور لازوال فتح کا دن ہے۔ 6 ستمبرکا دن شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، ستمبر 1965 ء جنگ کا سب سے بڑا ہتھیار اتحاد اور قومی جذبہ تھا، آج تعمیر پاکستان کے لیے ستمبر 1965 ء والے قومی جذبہ اور حب الوطنی کے مظاہرے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ دفاع وطن پر قربان ہونے والے بری بحری فضائی جوانوں افسروں کی قربانیوں کی وجہ سے آج 21 کروڑ سے زائد عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، پاکستان شہیدوں، غازیوں کی امانت ہے ہر شہری اس سے پیار کرے اور اس خطہ زمین کی قدر کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیا س نے کہا کہ 1965کے معرکے میں بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پوری پاکستانی قوم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بھارت کے ناپاک عزائم اور پاکستان پر قبضے کی سازش کو عبرتناک شکست ہوئی پاکستان کے غیور عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے۔ یوم دفاع پاکستان ہمارے وقار اور جرات کی علامت ہے اس دن افواج پاکستان اور غیور قوم نے مل کر عیار دشمن کو شکست فاش دی،آج ہمیں اسی جذبہ کو فروغ دے کر ملک کو اندرونی و بیرونی خطروں سے بچانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ستمبر1965میں دشمن نے ہماری آزادی کو چیلنج کیا اور ہم نے اپنے دفاع کے لئے ہر طرح کی قربانی دے کر دشمن کو شکست فاش دی۔ہمارے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کی بدولت وطن عزیر پوردنیا میں سرخرو ہوا افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے آج کی حفاظت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 6ستمبر وطن سے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ہمیں ایک مستحکم خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لئے اپنے اختلافات کو بھلا کر جدوجہد کرنے کی ہے شہیدوں کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان حقیقی معنوں میں خوشحال و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا
یوم دفاع: 6 ستمبر 1965 کا تاریخی پس منظر
یوم دفاع پاکستان تحریر: تماضر خنساء
یوم دفاع: عزت وعزم کی داستان تحریر: محمد اختر
ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے
یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش
پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج
انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب
افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج