پشاور ہائیکورٹ، انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
پشاورہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلے سے روک دیا، قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف کیس نہیں سن سکتا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے بلا کا نشان لے سکتا ہے،جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ اب سے کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں،قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائر ہ اختیار سے تجاوز کررہا ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 175 سیاسی جماعتیں ہیں ابھی تک کسی نے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج نہیں کئے،جس نے پارٹی انتخابات چیلنج کئے وہ پارٹی کا حصہ نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے کہ اگر پیش نہیں ہوئے تو غیرموجودگی میں کیس سنا جائیگا،الیکشن کمیشن پر ہمیں تحفظات ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں بھی صرف ہمارا کیس سنا گیا،الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی ہے، جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکا مطلب ہے کہ قانون میں انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا کوئی سکیشن نہیں،عدالت نے کہا کہ پارٹی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی 7 دن میں جواب جمع کروایا جائے،الیکشن کمیشن کیس جاری رکھے لیکن کوئی حتمی فیصلہ جاری نہیں ہوگا،
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد کیا، جس میں بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئےپی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ایک روز قبل انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چلینج کرتے ہوئے سارے عمل کو مشکوک قرار دیا تھا۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب
اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی
ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں
خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی
ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں
خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل
بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟
جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں
عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.







