عام انتخابات، سیاسی شخصیات اپنا ووٹ کہاں ڈالیں گی؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنا ووٹ کراچی میں پول کرینگے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے آبائی علاقے عبدالخیل میں کل اپنا ووٹ پول کرینگے،چئیرمین سینیٹ صادق سجنرانی اپنا ووٹ نوکنڈی میں پول کرینگے،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا افریدی خیبر ایجنسی میں اپنا ووٹ پول کرینگے،آصف علی زرداری بدین جبکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں ووٹ پول کرینگے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق دیر میں اپنا ووٹ پول کرینگے،سید خورشید شاہ سکھر جبکہ فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹ پول کرینگے، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز لاہور میں ووٹ پول کریں گے، علیم خان بھی لاہور میں ووٹ پول کریں گے، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی کراچی میں اپنا ووٹ پول کریں گے،مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کراچی میں اپنا ووٹ پول کریں گے،

پنجاب میں انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل
الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں آج ڈیوٹی پوائنٹس سنبھال لیں گی،پنجاب پولیس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات ہوں گے،انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا،الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں،پولنگ اسٹیشنز پر ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کاروائی ہوگی، 5577 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس اور کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات ہونگی ، ملک دشمن و شر پسند عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے،پولیس افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، صوبائی، ریجنل، ڈویژنل اور سی پی او کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی کلوز مانیٹرنگ کی جاری ہے ۔

عام انتخابات،اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سنبھال لی،
اسلام آباد ,پولیس ایف سی کی اضافی نفری الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے لیے پہنچ گئی ہے،الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے لیے بھی پلان ترتیب دے دیا گیا،8 فروری کو الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کو دو گنا کر دیا جائے گا،الیکشن کمیشن میں آنے والے غیر متعلقہ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،چیف سٹاف ایس پی ماہر منور الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے ، الیکشن کمیشن کے اندد اور باہر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں.

عام انتخابات2024 الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کیلئے ڈیش بورڈ تیارکرلیا گیا ،عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے،غیر ملکی مبصرین کیمپ میں انتخابی عمل و نتائج کامشاہد کریں گے

ترجمان الیکشن کمیشن نےچاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ میڈیا نمائندوں کو الیکشن 2024 سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں،آئندہ عام انتخابات 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ترجمان اپنے متعلقہ صوبوں کی میڈیا ٹیموں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کریں، صحافیوں کو سرگرمیوں اور الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ رکھا جائے،

آٹھ فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا
الیکشن ڈے،آٹھ فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا : ٹریفک پولیس وائرلیس پیغام جاری کر دیا گیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ 08 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا، شہری صبح 07 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں، چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں، ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم سے شہری فوری موقعہ پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپسی حاصل کرسکتے ہیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی، 10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متلعقہ ضلع کچہری جمع کروا دئیے جاتے ہیں،

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

Shares: