سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی اہلیہ بیگم قیصرہ الٰہی اور بہن بیگم ثمیرہ الٰہی نے راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کی ہے
قیصرہ الہیٰ کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے استعفیٰ کا سنا ہے، ان کو مبارکباد دوں گی، انہیں سلام پیش کرتی ہوں، وہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے ہیں،ان کی کوشش اور جرات دیکھ کر گجرات کے آر او حیدر عباس بھی ہمت کریں،آر او گجرات کو کہا تھا آپ پر بہت پریشر ہو گا لیکن سب سے زیادہ پریشر اللہ کی ذات کا ہونا چاہئے،انہیں کہا تھا آپ نے سب سے بڑی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے وہاں کیا جواب دیں گے،رات تک میں جیت رہی تھی صبح سات بجے ہروا دیا گیا،چوہدری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی،سالک نے پولیس کے ذریعے میرے گھر پر ریڈ کروائی،چودھری پرویزالٰہی کی طبیعت اب بہتر ہے،ہمارے حلقوں کی دوبارہ گنتی کے وقت آر او گجرات حیدر عباس کو ڈی پی او گجرات اٹھا کر اندر لے گئے اور پتہ نہیں کیا بات کی،چودھری پرویزالٰہی کے حلقے میں انتہا کی گئی ڈبے کھولے نہیں گئے اور تماشے پر تماشے کئے گئے،جس دن الیکشن جیتے ہم سب اس رات کو رزلٹ لینے کیلئے کھلے آسمان تلے بیٹھے رہے،ہم پراعتماد تھے کہ ہماری لیڈ زیادہ تھی، ہم نے عوام اور نوجوانوں کو روکے رکھا اور آگے نہیں جانے دیا، ڈر تھا کہ کہیں کچھ ہو نہ جائے،
قیصرہ الہیٰ کو مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی چودھری شجاعت حسین، پرویز صاحب کو ملنے آئے تھے لیکن انہوں نے ملاقات سے انکار کر دیا،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ نے جا کر بتایا کہ شجاعت صاحب باہر رو رہے ہیں، جس پر وہ ملنے آئے،صرف 18منٹ کی ملاقات ہوئی، صرف گھریلو بات کی،چودھری پرویزالٰہی نے کہا ملاقات میں سیاسی بات نہیں کی،چودھری پرویزالٰہی کا دو ٹوک موقف تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور انشاء اللہ کھڑا رہوں گا،چودھری شجاعت حسین کے دونوں بیٹے جب تک جھوٹ نہ بولیں انہیں نیند نہیں آتی،دونوں بھائی بے ضمیر اور بے حس ہیں، زندگی میں پہلے دو شخص دیکھے جن کا جینا مرنا جھوٹ پر ہے،چودھری شجاعت حسین کے چھوٹے بیٹے نے ماموں کو جا کر کہا آپ باپ کی طرح ہیں، کیا کوئی باپ کے خلاف الیکشن لڑ سکتا ہے،دو دن قبل بھی انہوں نے ٹی وی پر جھوٹ بولا کہ گھر پر کوئی چھاپہ نہیں پڑا،ہمارے گھر میں صرف وہ دو کمرے چھوڑے جہاں میں اور میری بہن تھی جس کی ویڈیو موجود ہے،پولیس ہمارے گھر سے سب کاغذات اٹھا کر لے گئی، ہمارے اتھارٹی لیٹرز تک اٹھا لئے گئے،ہمارے گھر کے باہر لگا بینر بھی اتار کر لے گئے اسکی ویڈیو بھی موجود ہے،بکتر بند گاڑی سے جب لاہور میں گھر کا گیٹ توڑا گیاتو ٹی وی پر کاشف عباسی نے شافع سے سوال کیا کہ آپ کیا کر رہے تھے،شافع نے جواب دیا کہ باہر چینل کے بیوروچیف کھڑے تھے میں انہیں دیکھ کر ہنس رہا تھا،گجرات میں لوگوں کے دلوں میں الیکشن کے بعد کتنی نفرت پیدا ہو چکی ہے، وہاں جا کر دیکھیں،ان کو پرویز صاحب سے مطلب ہے، ان سے کوئی مطلب نکالنا ہے،میرے تائید و تجویز کنندہ سلیم بیگ کے 12سال کا بچے کو اٹھا لیا گیا اور دو ہفتے تک اسے بند رکھا،میرے کہنے کے باوجود وہ بچہ پولیس سے واپس نہ لے کر آئے، ایسے لوگوں کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں،اگر ہم ایسے لوگوں کی قربانیاں بھولیں گے تو احسان فراموش ہوں گے
ثمیرہ الہیٰ کا کہنا تھا کہ پرویزصاحب نے انہیں ڈانٹا ہے کہ میں آپ کی شکل تک نہیں دیکھنا چاہتا، شجاعت صاحب رونا شروع ہو گئے،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کسی کی بات نہیں سنوں گا، جو عمران خان کا فیصلہ ہو گا اور گجرات کی عوام کا ہو گا وہی میرا فیصلہ ہو گا,پرویزصاحب نے سالک سے پوچھا جو تم لوگوں نے کیا اس کا کوئی جواب تمہارے پاس ہے لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دوچار دن بعد خود ہی انہیں جواب دے دوں گا
کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی
ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا
مریم نواز کو وزیراعلی کا پروٹوکول مل گیا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفی مسترد
مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل
پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر
پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل
"عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری
مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب