امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

ameer balaj tipu

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے گرفتار ملزم احسن شاہ کے گھر کاروائی کی ہے

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار ملزم احسن شاہ کے گھر کاروائی کی ہے، دوران کاروائی پولیس نے 25 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے ہیں،پولیس نے احسن شاہ کی نشاندہی پر لاہور کے علاقے راوی رود سے ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے،چھاپہ مار ٹیم کی قیادت جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سربراہ آفتاب پھلروان نے کی

احسن شاہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ طیفی بٹ سے بالاج کی مخبری کرنے کا 50 لاکھ لیا تھا جس میں سے 25 لاکھ پولیس نے ریکور کرلیا ہے،لاہور سی آئی اے آرگنائزڈکرائم نے امیر بالاج ٹیپو قتل کی تفتیش کے لیے علی اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز سہولت کار بلال اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور حسنین کو بھی حراست میں لے رکھا ہے

امیر بالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کے موبائل فون سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئی ہیں،نازیبا تصاویر اور ویڈیو ایک سو سے زائد ہیں، پولیس حکام کے مطابق نازیبا ویڈیو اور تصاویر بارے بھی تحقیقات کر رہے ہیں،

امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا تھا،بالاج قتل واقعہ کے بعد میں خوف ھراس پھیل گیا ہے،گینگ وار شروع ھونے کا خطرہ ہے،

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

Comments are closed.