ریلویز پولیس کی ہفتہ وار فلاحی کاركردگی کی تفصیل جاری، 31 گمشدہ اور گھر سے بھاگے بچے ورثاء کے حوالے کئے گئے

ریلویز پولیس کی آٹھوں ڈویژن ہاۓ نے ماہ اپریل کے آخری ہفتے 22 اپریل سے 28 اپریل تک مسافروں کی خدمت اور دیگر سہولیات مہیا کرتے ہوئے 31 گھر سے بھاگے اور گمشدہ جن میں بچے، بچیاں اور لڑکیاں شامل ہیں کو سلامتی سے انکے ورثاء کے حوالے کیا۔ اسکے علاوہ 60 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جسکی مالیت تقریباً 11 لاکھ 47 ہزار روپے بنتی ہے کو بحفاظت اور ایمانداری کے ساتھ انکے حوالے کیا گیا۔  اسی طرح 276 مسافروں جن میں ضعیف اور زخمی شامل ہیں کو وہیل چیئرز اور فرسٹ ایڈ جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

ہفتہ وار کارروائی میں راولپنڈی ڈویژن کو فلاحی کارکردگی کے حساب سے بہترین ڈویژن قرار دیا گیا جس نے گھر سے بھاگے/بھاگی 7 بچوں اور بچیوں کو انکے ورثاء کے حوالے کیا جس کی تعداد دوسرے ڈویژنوں کے مقابلے میں زیادہ رہی،راولپنڈی ڈویژن نے 12 مسافروں کو انکا قیمتی سامان جس کی مالیت تقریباً 1 لکھ 71 ہزار 2 سو بنتی ہے واپس کیا۔ اسکے علاوہ 58 مسافروں کو وہیل چیئر اور فرسٹ ایڈ کی سہولت فراہم کی گئی،لاہور اور پشاور ڈویژن ڈویژن نے 5، جبکہ ملتان اور سکھر نے 3، کراچی نے 4 اور کوئٹہ ڈویژن نے 2 بچوں اور لڑکیوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔ مزید گمشدہ سامان کی واپسی اور دیگر امداد کی صورت میں پشاور ڈویژن نے 27، لاہور نے 92، ملتان 07، سکھر 06، کراچی 127 اور کوئٹہ نے 07 مسافروں کی معاونت کی۔

سینٹرل پولیس آفس ریلویز کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ریلویز پولیس ‘پہلے سلام پھر کلام’ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریل مسافروں کی آسانی کے لئے انکو ہر قسم کی رہنمائی اور امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ سفر کے لئے دن رات کوشش میں مصروفِ عمل ہے۔

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

Shares: