خراب موسم ، پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ سے قبل ہچکولے کھانے لگی

0
85
PIA

خراب موسم، پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی شہر قائد کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو لینڈنگ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لینڈنگ کے وقت تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے نے کافی مشکل اور کوشش کے بعد لینڈنگ کی

شہر قائد کراچی سے اسلام آباد کے لئے پی آئی اے کی پرواز کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد میں لینڈنگ کے وقت تیز ہوائیں چل پڑیں اور موسم انتہائی خراب ہو گیا،پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل تیز ہواؤں کی وجہ سے ہچکولے کھانے لگا.اسی دوران پی آئی اے کے طیارے میں موجود عملے کے تین افراد اور ایک مسافر مبینہ طور پر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے اور پرواز کے فرش پر گر گئے،اس دوران انہیں چوٹیں بھی آئیں،طیارے کو متوازن کرنے کے دوران کپتان کی ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رہیں،

کراچی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے،کچھ ہی دیر میں تیز ہوائیں تھمیں تو طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترا ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام 4 بجے اڑان بھری تھی،

ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کی ہے تاہم عملے اور مسافروں کے نشستوں سےگرنے اور مبینہ طور پر زخمی ہونے کی تردید کی ہے

پی آئی اے پر یورپ اور برطانیہ میں پروازوں پر پابندی رواں ماہ ختم ہونے کا امکان

پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ،میت اسلام آباد چھوڑ کر لواحقین کوسکردو پہنچا دیا

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اے کا جون سے یورپ اور برطانیہ کا آپریشن شروع کرنے کا امکان

(پی آئی اے) کی نجکاری کا دوسرا اور انتہائی اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ

پی آئی اے نے پچھلے پانچ سالوں میں پانچ سو ارب کا نقصان کیا، علیم خان

عمان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کی فنی خرابی دور نہ ہوسکی،مسافر منتظر

وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کر لیا

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پی آئی اے کی نجکاری،وزیرہوابازی و نجکاری کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

Leave a reply