شہر قائد، منشیات فروشی میں ملوث خاندان سمیت 7 ملزمان گرفتار

0
110
mulzim arrest

شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،ایس آئی یو ، سی آئی اے نے بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں،دو مختلف مقامات سے ایک منشیات فروش خاندان سمیت 7 منشیات سمگلر،فروش بمع منشیات گرفتار کر لئے گئے

ایس آئی یو نے پہلی کارروائی میں بمقام ندی راستہ، مگسی گوٹھ سے 5 بین الصوبائی منشیات سمگلروں ، فروشوں پر مشتمل ایک خاندان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔گرفتار منشیات سمگلروں،فروشوں کے نام 1. خدا بخش ولد حاجی خان،2. عبدالغفور ولد خدا بخش،3. اسما دختر عبدالغفور ،4. گل بانو دختر علی بخش،5. نور صبا دختر عبدالغفور ہیں.گرفتار منشیات فروشوں سے 05 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے چرس لاکر کراچی میں مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزم عبدالغفور اور خدا بخش صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے منشیات کراچی لاتے ہیں جوکہ وہ اپنے خاندان کی عورتوں کے ذریعے مختلف مقامات پر فروخت کرتے ہیں۔

ایس آئی یو نے دوسری کاروائی میں گدھا موڑ، مین کوریڈور، برگیڈ سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس برآمد کر لی۔گرفتار منشیات فروشوں کے نام 1. وقاص انور ولد محمد انور 2. گل حمید ولد عبدالغفور ہیں،ملزمان سے 2 کلو 410 گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پچھلے 5/6 سالوں سے منشیات فروشی کر رہے ہیں۔ وہ منشیات اسامہ اور صادق نامی اشخاص سے خرید کر کراچی میں مختلف مقامات پر فروخت کرتے ہیں۔ملزم گل حمید پہلے بھی منشیات کے 7 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔تمام گرفتار ملزمان سے برآمدہ منشیات کے مقدمات تھانہ ایس آئی یو میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت قاٸم کیے گۓ ہیں۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے

ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
دوسری جانب ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے نادرن بائی پاس زیرو پوائنٹ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا ہے،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈکیتی کے دوران شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا ہے،مورخہ 30 اپریل 2024 کو سرجانی خان کوچ کے اسٹاپ پر واردات کے دوران شہری اشفاق ولد نذیر احمد کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر واقع میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی تو شدید فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی کے دوران ملزم شدید زخمی اور اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،ہلاک ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہلاک ملزم کی شناخت اور اس کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

منشیات فروشی میں ملوث عادی ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
ایسٹ، تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر PECHS بلاک 06 کے قریب کاروائی کر کے ملزم محبت خان ولد سرزمین خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد (528 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔1. مقدمہ الزام نمبر 264/2020 بجرم دفعہ 380/454/457/34 تھانہ محمودآباد.2. مقدمہ الزام نمبر 71/2021 بجرم دفعہ 6-9-B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ محمودآباد.3. مقدمہ الزام نمبر 459/2021 بجرم دفعہ 6-9-C کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ محمودآباد.4. مقدمہ الزام نمبر 27/2022 بجرم دفعہ 6-9-B کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ محمودآباد.

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply