مرکزی مسلم لیگ کا کےالیکٹرک اور نیپراکے خلاف احتجاج کا اعلان

0
110
pmml

پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ وبلوچستان کے صدرفیصل ندیم نے کہا ہےکہ حکومت نے بجلی کمپنیوں کو عوام کا خون نچوڑنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔کراچی کےعوام کے الیکٹرک کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے عذاب میں مبتلاہیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے الیکٹرک اور نیپرا کے مسلسل مظالم کے خلاف اپنی بھرپور عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔ اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرتے ہوئےاحتجاجی مظاہرے دھرنوں اور کےالیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے کے ساتھ عدالتی جنگ بھی لڑے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنما انجینئر نعمان علی ،مہدی اسحاق و دیگر موجود تھے ۔فیصل ندیم کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہیٹ ویو الرٹ کے دوران کے الیکٹرک نے شہر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شہر کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹوں سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔روشنیوں کے شہر کراچی کو کے الیکٹرک کی بدانتظامی، ہٹ دھرمی نےتاریکیوں میں دھکیل دیا ہے۔جبکہ نیپرا کے نئے قوانین میں بجلی کے بلوں پر قسطوں کی سہولت کو محدود کرناعوام کے ساتھ ظلم ہے۔ نیپرا کی نئی پالیسیاں غربت سے ماری عوام کو مزید اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے ۔نیپراعوام پر مظالم ڈھانا بند کرے۔ اگر یہ روش تبدیل نہ ہوئی تو عوام اپناآئینی حق استعمال کرتے ہوئےنیپرااور کےالیکٹرک کے خلاف زبردست تحریک کا آغاز کریں گے۔فیصل ندیم کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن کے الیکٹرک کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تجارت، صنعت غرض زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شدید متاثر کیاہے۔ کراچی کی معیشت تباہ ہوگی تو پورے پاکستان کی معیشت تباہ ہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان کے الیکٹرک کی نا انصافیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں۔کےالیکٹرک اور نیپرا میں بیٹھےوائٹ کالر کرمنلز کا احتساب کیاجائے۔اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

فیصل ندیم نے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کےلیے اپناآئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔ ہم عوامی حقوق کے تحفظ کےلیے زبردست قسم کی تحریک شروع کرنے جارہےہیں۔پہلےمرحلے میں کے الیکٹرک کے تمام علاقائی دفاتر کے باہر ایک ہی دن میں عوامی مظاہرے کرکےاپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ سوشل میڈیا پر نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف عوام پر ڈھائے جانے والے ناجائز مظالم کی بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ ٹاؤنز کی سطح پر احتجاجی کیمپ اور گھر گھر جاکر عوامی رائےاور بجلی کے مسائل کے ساتھ کراچی کے دیگر مسائل بھی اجاگر کیے جائیں گے۔مرکزی مسلم لیگ دوسرے مرحلے میں کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر بڑاعوامی احتجاجی مظاہرہ کرےگی۔ جس میں نیپراکی حالیہ پالیسیوں کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔ اورمطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں مظاہرے کو دھرنے کی شکل بدل سکتے ہیں ۔اورقانونی راستہ اختیار کرتے ہوئےعدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔ جس میں کے الیکٹرک ، نیپرا ، وفاقی وزیر پاور ، سیکریٹری پاور ، صوبائی وزیر پاور ودیگر کو فریق بنایا جائےگا۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Leave a reply