تحریک لبیک کا دھرنا فیض آباد پرچوتھے روز بھی جاری،ٹریفک پلان مرتب

0
80
tlp dharna

اسلام آباد ،تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا فیض آباد پرچوتھے روز بھی جاری ہےٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک کا پلان مرتب کر لیا
سڑک پر لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے ہیوی اور عام ٹریفک کی ڈائئورشن لگا دی گئی،فیض آباد مری روڈ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک نائینتھ ایونیو سری نگر ہائی وے استعمال کرے گی ،کورال سے ایکسپریس وے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کھنہ پل براستہ لہتراڑ روڈ پارک روڈ راول ڈیم چوک سے مری روڈ استعمال کرے گی،راول روڈ سے ایکسپریس وے جانے والے مارگلہ ٹاؤن سروس روڈ استعمال کریں گے ،ایف 8 ایف ناین جی نائن جی ٹین ایف ٹین جی الیون ایف الیون سیکٹر کے رہائشی راولپنڈی جانے کے لئے سرینگر ہائی وے براستہ گولڑہ موڑ استعمال کر سکتے ہیں ،لاہور سے آنے والی ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی طرف موڑ دی گئی ،پشاور جی ٹی روڈ سے آنے والی ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے اور راولپنڈی کی طرف موڑ دی گئی ،مری سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو راول ڈیم چوک سے پارک روڈ لہتراڑ روڈ ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا گیا

فلسطینوں نے اتنی بڑی قربانی دے دی اور ہم صرف باتیں کررہے ہیں،حافظ سعد رضوی
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں فلسطین کا پرچم نہیں لہرانے دیتے وہ فلسطین کے حق میں دھرنا کیسے برداشت کریں گے ،ہم جب نکلتے ہیں تو مقصد کے لئے کوئی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ،ہم یہ نہیں کہتے ہم انقلاب کیسے لائیں آگے سے شیل مارے جاتے ہیں ،اسلام کا اپنا اعجاز ہے کبھی امتحان لیتا ہے کبھی انعام دیتا ہے،اسلام کبھی سدا امتحان نہیں لیتا،فلسطینوں نے اتنی بڑی قربانی دے دی اور ہم صرف باتیں کررہے ہیں، ہم تو کچھ نا کرسکے ان کے لئے،ہم نے تو ان کے لئے کچھ دنوں کے لئے گھر بار چھوڑا ہے، انہوں نے تو اسلام کے لئے اپنے گھر، اپنا مال، اپنی جانیں سب کچھ قربان کر دیا،لوگ کہتے ہیں یہ پتا نہیں کیا کرنے لگ گئے ہیں پتا نہیں کیا ہوجائے گا، زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا مر جائیں گے، ایک نہ ایک دن تو دنیا سے سب نے جانا ہے،مسلمان کبھی مایوس نہیں ہوتا،امتحان تو آتا رہتا ہے لیکن ہم اپنے مقصد سے ہٹنے والے نہیں ہیں،ایک دن یہی اسٹیج تھا یہاں بابا جی امیر المجاہدین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ بیٹھے تھے، یہاں پیر افضل صاحب بیٹھے تھے وہ سب دنیا سے چلے گئے، ہم نے بھی ایک دن دنیا سے چلے جانا ہے،کیا کسی نے سدا رہنا ہے نہیں نہیں سب نے اس دنیا سے چلے جانا ہے،اسلام کے ماننے والے کبھی نہیں تھکتے یہ بدر میں 313 ہوکر بھی نہیں تھکتے ، یہ احد میں شہادتیں دے کر بھی نہیں تھکتے،ساری زندگی ہم سناتیں رہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کہ بعد، مجھے یہ بتاؤ کہ یہاں بھی کربلا بن گئی تو یہاں بھی تو اسلام زندہ ہی ہوگا نہ،آپ سب بھی تگڑے ہوکر بیٹھے، ہم بھی تگڑے ہوکر بیٹھے ہیں حضور ﷺ کے دین کے واسطے، منافق تو ہمیشہ سے یہ کہتے ہیں کہ پتا نہیں کیا ہوگا ان کے ساتھ، تو یاد رکھنا یہ تو شروع سے یہی کہتے آرہے ہیں احد میں بھی یہی کہتے تھے ابھی بھی یہی کہہ رہے ہیں،منافق کا کام ہی یہی ہے آپ نے پریشان نہیں ہونا،حضور ﷺ کے دین کو تو آنا ہی آنا ہے،لوگوں نے کہا کہ کارکنان بڑے مایوس ہیں الیکشن کے رزلٹ کی وجہ سے، میں نے کہا کہ اگر یہ مایوس ہوتے تو یہاں کیا لینے آئے ہیں، میں نے کہا تم اپنا زور لگاؤ ہم اپنا زور لگاتے ہیں، آپ نے پریشان نہیں ہونا ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے،ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب محض اعتراض کرنے والوں کے بچے بھی ہمارے ساتھ انہیں صفوں میں ہونگے کیونکہ ہم حق پر ہیں، ابو جہل کے بیٹے کا خود چل کر اسلامی لشکر کے ساتھ مل جانا یہ اسلام کا اپنا مزاج ہے جسے چاہے اسلام کے نور سے منور فرمادے، اسلام نے تو تا صبح قیامت رہنا ہے، کربلا کی بات وہی کرسکتے ہیں جو کربلا جانا بھی جانتے ہوں، جب روح سے کہتے ہو کہ لبیک یا حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ تو سینے سے یزیدیوں کا ڈر کیوں نہیں جاتا، ہم یہاں یقین کے ساتھ کھڑے ہیں،اللہ کریم اپنے حبیب ﷺ کے غلاموں کی مدد ضرور کریگا، ہمارے دھرنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ سر تو جاسکتا ہے لیکن اپنے مطالبات پورے ہونے تک ہم نہیں جاسکتے،

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply