جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

0
83
musheer alam

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے

جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو خط لکھ کراپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے، جسٹس ر مشیر عالم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ” اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے”،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے دوبارہ ایڈہاک جج بنائے جانے کے حوالے سے شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ میں نے 2007 میں وژن ہیلتھ فاونڈیشن قائم کیا تھا،میں اپنی خدمات معزور ضرورت مند افراد کیلئے دینا چاہتا ہوں ,سپریم کورٹ کے تمام ممبران کا احترام کرتا ہوں،یقین ہے کہ سپریم کورٹ انصاف اور دیانت کے اعلی ترین معیارات کو برقرار رکھے گی ،22سے23 سال عدلیہ میں گزارے ہیں ،میں فلاحی کاموں میں مصروف ہوں،موجودہ حالات میں بطور جج کام نہیں کر سکتا،

دوسری جانب جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے،جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19جولائی کو ہوگا،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈہاک ججز کیلئے 4 ناموں پرغور ہوگا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام نامزد کئے ہیں، ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے نام بھی ایڈہاک ججز کے لئے نامزد کئے گئے ہیں,ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے،آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply