وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو عرض کرنا چاہتی ہوں کہ ملک کو چلنے دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آپ جسکو لانا چاہتے ہیں وہ ملک کا مجرم ہے ،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کا ٹولہ ایسے فیصلے کرتا ہے جس سے ترقی کا سفررک جاتاہے،ایک شخص کو لانے کےلیے آئین کو ری رائٹ کیا گیا،حالیہ فیصلے سے عقل دنگ رہ جاتی ہے، ملک کو چلنے دو، حالیہ فیصلہ ملک کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش نہیں تو کیا ہے؟ جب جب ملک میں ترقی ہونے لگتی ہے تو کسی کی نظر لگ جاتی ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے یہ ڈیسٹیبلائزیشن نہیں تو اور کیا ہے ،آج جو ہمارے حالات ہیں یہ اسی چار سال کا نتیجہ ہیں ،میں حیران ہوں جب سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو وہ کچھ بھی دے دیا گیا کہ مانگا نہیں گیا تھا ، سپریم کورٹ کہتا ہے کہ آپ نے جو پیلے ایفیڈیوٹ جمع کروایا ہے وہ سہی نہیں ہماری پسند کی جماعت کا جمع کروائیں،انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے یہ کون ہیں جن کو آج پاکستان ترقی کرتا اچھا نہیں لگ رہا ،گیارہ سال سے حکومت ہے ان لوگوں کی ایک سڑک بھی ان کی جانب سے نہیں بنائی گئی،نااہلی دیکھیں ، صرف نعرے بازی ، اور اپنے فرائض سے مجرمانہ غفلت کے علاؤہ ان کے پاس کچھ نہیں ،

کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ حکومت میں رخنہ ڈالے،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ حکومت میں رخنہ ڈالیں،یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی ،آپ نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ نہیں کرنے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے ہیں ، عوام سے گزارش ہے اپنے دوست اور اپنے دشمن کو پہچانیں ،پتہ نہیں یہ لوگ کہاں سے لانچ ہوئے ہیں کہاں سے ان کے پاس پیسہ آتا ہے ،

صنم جاوید کی رہائی پر مریم نواز کا ردعمل، برس پڑیں،کہاآگ لگانے والے معصوم کیسے؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صنم جاوید کی رہائی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کو کورٹ معصوم بنا کر بے گناہ قرار دے رہی ہے،میں بھی خاتون ہے اگر کوئی خاتون بے گنا ہ جیل جاتی تو مجھے تکلیف ہوتی میں بھی بے گناہ جیل کاٹ کر آئی ہوں، لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک عورت نے اس ملک پر حملہ کیا، آگ لگائی ،انتشار پھیلایا،اس کو جیل میں بند اسکی حرکتوں کی وجہ سے کیا گیا تھا، کس نے نہیں دیکھا کہ انہوں نے شہدا کی یادگاروں کو آگ لگائی، آپ نے جو جرم کیے ہوئے ہیں پوری قوم نے ٹی وی پر دیکھے،کیا سپریم کورٹ کو یہ سب چیزیں نظر نہیں آرہی،ایک عورت جو ملک و قوم پر حملہ کرتی ھے، تنصیبات کو آگ لگاتی ھے سرعام اداروں کو دھمکیاں دیتی ھے گالیاں نکالتی ھے اور آپ اسے معصوم بنا کر پیش کر رھے ہیں، اب ایسا نہیں چلے گا،

ڈی سی ریٹ سے بھی سستی اشیا۔۔۔۔۔ آپ کی دہلیز پر”،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے تاریخ ساز اقدامات کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں ماڈل بازار فری ہوم ڈلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے-پنجاب کے 36ماڈل بازارو ں سے عوام کو اشیاء خورد و نوش کی فری ہوم ڈلیوری ہو گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے آن لائن آرڈر کے لئے فری ہوم ڈلیوری ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کردیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل ٹاؤن بازار ٹاؤن شپ کی اپ گریڈیشن کا بھی افتتاح کردیا-ماڈل ٹاؤن بازار میں پہلی مرتبہ ٹین سائل فیبرک شیڈ بنائے گئے -ٹین سائل فیبرک شیڈ ہیٹ پروف، واٹر پروف اور فائر پروف ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار کی سولر رائزیشن کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کردیا-ٹاؤن شپ کے ماڈل بازارمیں 200کلو واٹ کا سولر پراجیکٹ لگایا گیاہے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے تعمیر و بحالی کے بعد اپ گریڈڈ ماڈل بازار کا دورہ بھی کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے اشیاء خورد و نوش کے مختلف سٹالز دیکھے اور ماڈل بازار کسٹمر کئیر سنٹر کا جائزہ لیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار میں موجود اشیاء خور دونوش کے معیار او رنرخ کا جائزہ لیا اور آویزاں ریٹ لسٹ بھی چیک کیں – وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فروزن فوڈ اور آٹا کا معیار بھی چیک کیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ماڈل بازار میں موجود شہریوں سے بات چیت کر کے سہولتو ں کے بارے میں تاثرات معلوم کئے -بزرگ شہری نے اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیزیں سستی مل رہی ہیں،ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں – خواتین نے وزیر اعلی مریم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماڈل بازار کے ریٹ مناسب اور معیار عمدہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود بائیک رائیڈر ز سے بھی ملاقات کی، رائیڈرز کے ڈلیوری باکس بھی چیک کئے اور ڈلیوری کے دوران اشیاء کا معیار برقرار رکھنے کے بارے میں دریافت کیا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پارکنگ شیڈ میں سولر رائزیشن پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور پارکنگ شیڈ کے اوپر سولر پلیٹو ں کی تنصیب کو سراہا-پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے پراجیکٹ کی تفصیلات بیان کیں – سینیٹر پرویز رشید، سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہدبخاری، صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمن، سہیل شوکت بٹ،ماڈل بازار کمپنی کے چیئرمین و ایم این اے افضل کھوکھر ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی راشد نصر اللہ،سیکرٹری انڈسٹری اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Shares: