جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر میاں خیل کو ایڈہاک جج لگانے کی منظوری

0
80
mazhar

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج لگانے کی منظوری دے دی

سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کردی، جسٹس منیب اختر نے جسٹس سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اختلاف کیا، جسٹس سردار طارق مسعود کے نام کی منظوری 8:1 کے تناسب سے دی گئی،

‏جسٹس مظہر عالم انکار کے باوجود سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج مقرر ہوں گے، جوڈیشل کمیشن نے سات دو سے سفارش کر دی!،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیی آفریدی نے یہ کہہ کر مخالفت کی کہ جسٹس میاں خیل انکار کر چکے،

قبل ازیں ،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی ہے،جسٹس ر مقبول باقر، جسٹس رمشیر عالم پہلے ہی معذرت کر چُکے ہیں، مجموعی طور پر 4 میں سے 3 ججز معذرت کر چکے ہیں،جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود نے فی الحال فیصلہ سے آگاہ نہیں کیا

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف بھی ایڈہاک جج لگانے کی مخالفت کر رہی ہے تو وکلاء تنظیموں نے بھی ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میری نظر میں ایڈیاک ججز تعینات ہونے چاہئیں اور آئین بھی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی اجازت دیتا ہے،ایڈہاک ججز چیف جسٹس نے نہیں بلکہ جوڈیشل کمیشن نے مقرر کرنے ہیں، جوڈیشل سسٹم کی اصلاحات کیلئے آئینی ترمیم کے حق میں ہوں۔

ایڈہاک ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، 3 سال یا اس سے کم عرصے میں ریٹائرڈ جج کو ایڈہاک جج تعینات کیا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ کے 4 سابق ججز کو 3 سال کیلئے ایڈہاک جج بنانے کی تجویز دی گئی ہے،آئین کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات کرنے کیلئے 17 ججز کا ہونا ضروری ہے۔

جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply