مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

تحریک لبیک اور حکومت میں مذاکرات کامیاب، تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان
0
91
saad

تحریک لبیک کے رہنماؤں نے وفاقی وزرا عطا تارڑ اور رانا ثناء اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ ہمارے مذاکرات ہو ئے ہیں،تحریک لبیک کےدوست بھی حکومتی کوششوں میں معاونت کریں گے،اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب،نیتن یاہو دہشت گرد ہے،نیتن یاہو جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، 31 جولائی سے پہلے ایک ہزار ٹن امداد فلسطین بھیجی جائے گی، فلسطین میں ڈاکٹرز کی ٹیمیں روانہ کی جائیں گی اور ہو سکتا ہوا تو زخمیوں کو پاکستان میں بھی لائے جانی کی بھرپور کوشش کی جائے گی ،اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان، کمیٹی تشکیل دے دی ہے،حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی امداد جاری رکھے گی،

tlp
قبل ازیں تحریک لبیک کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے، دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، دھرنے کے شرکا نے نماز جمعہ بھی دھرنے کے مقام پر ادا کیا، حافظ سعد رضوی نے خطبہ جمعہ دیا

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ حکومتی مزاکراتی ٹیم کی کال آٸی انہوں نے کہا ہم آپ کے مطالبات ماننے کو بھی تیار ہیں اور ‎پی ٹی وی پر بیان دینے کے لیے بھی تیار ہیں،پی ٹی وی پر جو مرضی اعلان ہو مگر حتمی اعلان مرکزی کنٹینر سے ہوگا،وہ جو مرضی اعلان کریں آپ نے جانا۔نہیں اعلان یہاں سے ہم کریں گے۔

قبل ازیں تحریک لبیک اور حکومتی وفد کے درمیان مذاکرات ہوئے، مذاکرات کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد کی انتظامیہ شامل ہے، مذاکرات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک کی مذاکراتی ٹیم نے حکومتی وفد کے ساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا، مذاکرات کا یہ پہلا دور گزشتہ روز جمعرات کو ہوا جبکہ دوسرا دور آج ہوا،وفد میں شامل اراکین کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ حکومتی وفد کے مذاکرات مثبت رہے، حکومت فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی ہر فورم پر مذمت کر رہی ہے، وزیراعظم نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں فلسطین پر واضح اور دوٹوک مؤقف اپنایا،ہمارا مطالبہ ہے دیرینہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف ہر فورم پر غزہ کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑ رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply