حکومت کی ڈبل گیم،دھرنے پر جانیوالی خواتین کو روک دیا گیا،ترجمان جماعت اسلامی برہم

0
242
ji baagh

جماعت اسلامی خواتین لاہور کے ایک قافلے کو جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ کے باہر پولیس نے اسلام آباد دھرنے میں جانے سے روک دیا خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا ۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ساتھ رہیں،حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے،ان لوگوں نے آئی پی پیز کو مسلط کیا، حکومت والے ایسے کر رہے جیسے انکو کچھ پتہ ہی نہیں، دھرنا پاکستان کو جوڑ رہا ہے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، ایسے معصوم بن کر مذاکرات کر رہے ہیں جیسے انکو کچھ پتہ ہی نہیں، انہوں نے پاکستان کے ساتھ کیا ظلم کیا، آئی پی پیز کے نام پر اربوں وصول ہوئے، کیوں، عوام کہاں جائے،آئی پی پیز کے حوالہ سے ہمارا مؤقف واضح ہے،ناجائز معاہدے ختم کئے جائیں ،عوام پر ٹیکسز کا بڑھایا جانے والا بوجھ کم کیا جائے،حکومت اگر واقعی سٹینڈ لینا چاہے تو دھوکہ دہی سے آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے معاہدے ختم ہو سکتے ہیں، لیگل رائٹ انکا ہوتا ہے جو قانونی معاہدہ کرتے ہیں،

حکومت رکاوٹیں ڈال کر اپنے لئےحالات خراب کر رہی ہے،‌حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور وفاق کو کہتا ہوں رکاوٹیں ڈال کر اپنے لیے حالات خراب کر رہے ہیں، دھرنے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، شدید گرمی اور بارش میں بھی لوگ مری روڈ پر دھرنے میں موجود ہیں، آج خواتین کا جلسہ عام ہوگا، لاہور میں ناکہ بندی کر کے دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین کو روکا گیا ہے،ملک بھر کے لوگوں نے اس دھرنے سے اپنی امیدیں وابستہ کر لی ہیں، لوگ مایوس ہو رہے ہیں، بات اب خود کشیوں تک پہنچ گئی ہے، ہم نے بڑی ہمت اور تدبر سے پُرامن مزاحمت کا مظاہرہ کیا،لوگ دو دو مزدوریاں کر رہے ہیں پھر بھی اخراجات پورے نہیں ہوتے، بجلی کے بلوں کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑے ہونے لگے ہیں، جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز سامنے نہیں آ رہی، ہم نے دھرنے کا اعلان کیا تو راستے بند کر دیے گئے،لاہور میں گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے،آپ کی عیاشیاں ختم نہیں ہور ہیں تو قوم بوجھ کیوں اُٹھائے،وزیر اعظم ، وزرائے اعلیٰ 1300 سی سی سے بڑی گاڑی استعمال نہ کریں،افسران کو فری بجلی، فری پٹرول کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا جائے

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے،دھرنے میں اسلام آباد جانے والی خواتین کا قافلہ روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، خواتین کا قافلہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد دھرنے میں جا رہا تھا، احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، حکومت کی طرف سے خواتین کارکنوں سے بدسلوکی کی گئی،ہ پنجاب پولیس نے دھرنے میں جانے والی خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا اور بسیں چوہنگ تھانے بھجوا دیں، خواتین نے منصورہ کے باہر ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا

دوسری جانب مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے،دھرنا میں آج خواتین کا جلسہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خواتین کے جلسے سے خطاب کریں گے،جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات کا آج دوسرا راؤنڈ ہو گا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے دھرنا کے شرکا کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دھرنے کے شرکا نے میٹرو پل کے نیچے جا کر پناہ لی، لیاقت باغ میں بچھائی گئی دریاں اٹھائی لی گئی ہیں، دھرنے کے شرکاء بارش کے دوران فٹ بال کھیلتے نظر آئے، دھرنے کے شرکاء بارش کے باوجود دھرنے کے مقام پر موجود رہے.

تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کر دیا
پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی دھرنے کی سپورٹ کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں، بنیادی وجوہات پر ہماری مشاورت ہو گی جس میں یہ فیصلہ ہو گا کہ فزیکلی ہم انہیں سپورٹ کریں یا وہ اپنی کچھ ڈیمانڈ کو بڑھائیں، مہنگائی، بجلی کے بل بہت بڑا مسئلہ ہے، ہم پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے، ہمارے اوپر جتنے بھی کیسز ہیں انکی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حکومت بیساکھیوں پر چل رہی اور ہم پر مسلط کر دی گئی ہے، کبھی نومئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کر رہے ہیں

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔جماعت اسلامی کے دھرنے میں لیاقت باغ، راولپنڈی میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود ہیں۔جماعتِ اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات سامنے آیا ہے، جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے. پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا. اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔ اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔ آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے،

جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی کے زائد بلوں کے خلاف دھرنا دے رہی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان لیاقت باغ میں موجود ہیں ،تین روز قبل ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچے، کارکنان کی گرفتاریاں بھی ہوئیں تا ہم رات گئے وزیر داخلہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا.جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں.

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply