حکومت آج مان لے یا کل، کمپرومائز نہیں ہو گا، امیر جماعت اسلامی

0
203
ji dharna

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بم نہیں بل چاہییں، حکومت آج مان لے یا کل، کمپرومائز نہیں ہو گا، مطالبات کی منظوری میں ٹال مٹول کی گئی تو اگست میں آنے والے بلوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی زیرغور ہے، تاجروں اور دیگر طبقات سے مشاورت کروں گا، عوام کو حق دینا پڑے گا، دھرنا راولپنڈی میں بھی جاری رہے گا، گورنر ہاؤسز کے باہر بھی احتجاج شروع کر رہے ہیں، 31جولائی سے گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنے کا آغاز ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دھرنا کے مقام پر خواتین کے تاریخی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک کے مختلف حصوں میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین قافلوں کی صورت میں راولپنڈی پہنچیں۔ پنجاب میں کئی مقامات پر پولیس نے انھیں روکا اور بسیں پکڑی گئیں، جہاں مقامی طور پر دھرنے دیے گئے۔ امیر جماعت نے خواتین جلسہ عام کو ملک کی حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا اور جماعت اسلامی خواتین نظم کو مبارک باد دی۔ احتجاج سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حلقہ خواتین حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید، عفت سجاد، ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان، ناظمہ وسطی پنجاب نازیہ توحید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مختلف اضلاع کی ناظمات اور نائب ناظمات بھی موجود تھیں۔ نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی، مولانا عطا الرحمن، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف و دیگر امیر جماعت کے ہمراہ تھے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا کی کامیابی کے بعد جماعت اسلامی قومی مزاحمتی تحریک کا آغاز کرے گی۔ جمہوری بالادستی، آزادی اظہار رائے، الیکشن ریفارمز، لینڈ ریفارمز، صحت و تعلیم سمیت خواتین کو جائداد میں حصہ یقینی بنانے کا ایجنڈا بھی قومی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہو گا، جو اپنی بہن بیٹی کو جائداد سے حصہ نہیں دے گا، جیل جائے گا، ہر بچی کی مفت اور معیاری تعلیم یقینی بنائیں گے، ملازمت پیشہ خواتین کی عزت و حرمت کی حفاظت، خواتین کے دیگر حقوق ہماری قومی تحریک کا حصہ ہوں گے۔ ملک کے جاگیردار خواتین کو جائداد سے حصہ نہیں دیتے، ان کی جاگیروں پر کام کرنے والے ہاریوں، مزدوروں اور خواتین کو حقوق نہیں ملتے۔ انھوں نے شرکائے جلسہ سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کے پیغام کو گراس روٹ لیول تک پھیلائیں، جماعت اسلامی ہر خاتون کے لیے جدوجہد کا پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ جماعت اسلامی دھرنا کے بعد ملک گیر ممبرشپ مہم کا آغاز کرے گی، مقامی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ظالم حکمران اشرافیہ نے قوم کے بچوں کو تعلیم سے محروم کیا، دو کروڑ باسٹھ لاکھ بچے سکول نہیں جاتے، سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ملک کا نوجوان مایوس ہو چکا ہے، حکمرانوں نے انھیں نشہ کی لت میں دھکیلنے کا پورا بندوبست کیا ہے، ہم انھیں مایوس نہیں ہونے دیں گے، ظالموں کے خلاف ہمہ گیر تحریک کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، حکمران اپنی عیاشیاں کم کریں، عوام ان کی عیاشیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، اتنے بل دیں گے جتنی بجلی استعمال کرتے ہیں۔ حکومت ٹیکس لیتی ہے تو عوام کو بنیادی سہولیات بھی دے۔ حکمرانوں سے کرپشن کا پیسہ نکالیں گے، ملک کے وسائل کوعوام کی فلاح کے لیے خرچ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے، طاغوت کی تکفیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے، استقامت سے اس فرسودہ نظام کو شکست دیں گے جس نے عوام کو پیس کر رکھ دیا ہے۔

بعد ازاں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ یہاں سے اپنا حق لے کر جائیں گے ، یہ صرف آپ کا نہیں پچیس کروڑ عوام کا حق ہے.آپ نے اپنے نظم و ضبط سے ثابت کیا ہے کہ اب اس تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا ،سولر کی انوسمنٹ کے باوجود بجلی کے بل آسمان کو چھو رہے ہیں ، پاکستان میں مڈل کلاس ، دیہاڑی دار اور مزدور لوگ کیسے یہ بل ادا کر سکتے ہیں ،آج آپ پاکستان کے ہر گھر کی ترجمانی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں،یہ فیصلہ کن موڑ ہے ، یہ دھرنا اب مری روڈ کا دھرنا نہیں رہا، یہ دھرنا اب پاکستان کے ہر نوجوان کی ترجمانی کر رہا ہے،دھرنے کے شرکاء ہر قسم کے ردعمل کے لیے تیار ہیں، عوام آپ پر اعتماد کرتی ہے ، ہم ایک طویل جنگ لیے تیار ہیں،اب یہ دھرنا پورے ملک کے دھرنے میں تبدیل ہونے جا رہا ہے،پاکستان کے لوگ یہ سمجھ رہے ہیں ہم یہاں سے کچھ لے کر اٹھیں گے، ہم اپنے مطالبات منوا کر ہی یہاں سے جائیں گے، حکومت کو ہماری بات ماننی پڑے گی، ہم واضح کرتے ہیں کہ اب تمارے خرچے ہم نہیں اٹھائیں گے،

قوم ہم پر یقین کرے تو ہم ملک کو قرض سے نجات دلا سکتے ہیں، سراج الحق
دوسری جانب سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ ابھی آرہا تھا تو سرکاری افسر اپنی گاڑی میں بچوں کو شاپنگ کرانے جا رہا تھا، اگر بچے اس کے ساتھ نہ ہوتے تو میں ان کو پکڑ کر یہاں لاتا، میں اس افسر سے پوچھتا کہ تم ڈیوٹی کے بعد اپنی سرکاری گاڑی کیوں استعمال کر رہے ہو،ملائشیاء نے سنگاپور کو علیحدہ کیا کہ یہ لٹیرے ہیں، سنگاپور کو اللہ نے اچھی قیادت دی، جنہوں نے قوم کو تعلیم دی، آج سنگارپور نے اپنی محنت سے دنیا بھر میں ایک مقام حاصل کیا ہے،آج افغانستان کی کرنسی پاکستان سے اچھا ہوگئی، افغانستان کی برآمدات بھی پاکستان سے بہتر ہیں، ہماری بربادی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو اسلام آباد پر قابض ہیں، 17.5 ارب ڈالر پاکستان کی اشرافیہ ہر سال کھا جاتی ہے،آئی ایم ایف کے ایک بندے نے کہا کہ پاکستان کا ایک گورنر 8 سو کنال کے گھر میں رہتا ہے قوم ہم پر یقین کرے تو ہم ملک کو قرض سے نجات دلا سکتے ہیں، قوم مزید اس اشرافیہ کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے، آپ نے ہر جماعت کو موقع دیا اب جماعت اسلامی کو موقع دیں، ہر مصیبت کے وقت جماعت اسلامی آپ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے،کوئی ہمارے کارکن پر ایک لاٹھی برسائے گا ہم سو لاٹھی برسا سکتے ہیں،لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم ڈی چوک کیوں نہیں گئے حکومت کو تو ریلیف مل گیا، یہ ڈی چوک ہمارا ہے، تمہارے باپ کا نہیں ہے،

حکومت کی ڈبل گیم،دھرنے پر جانیوالی خواتین کو روک دیا گیا،ترجمان جماعت اسلامی برہم

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔جماعت اسلامی کے دھرنے میں لیاقت باغ، راولپنڈی میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود ہیں۔جماعتِ اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات سامنے آیا ہے، جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے. پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا. اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔ اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔ آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے،

جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی کے زائد بلوں کے خلاف دھرنا دے رہی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان لیاقت باغ میں موجود ہیں ،تین روز قبل ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچے، کارکنان کی گرفتاریاں بھی ہوئیں تا ہم رات گئے وزیر داخلہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا.جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں.

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply