ریاستی اداروں کیخلاف بیرون ملک سے پروپیگنڈہ کرنیوالا ایک اور کارندہ بے نقاب

akbar hussain

پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی و انتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے
بیرون ملک موجودچندعناصرپاکستان کی سیاسی صورتحال کو اپنےمذموم مقاصد کیلیےاستعمال کرتے ہوئےجھوٹ پھیلانے میں ملوث رہتےہیں،یہ عناصرپاکستان کی جڑوں کوکھوکھلا کرنےکیلیےپاکستان کی عوام کوملکی ادروں کیخلاف اکسانے اورملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کےمجرم ہیں، یہ کردارخودساختہ اورمن گھڑت جھوٹ پھیلا کرپاکستان کی سیکیورٹی کےضامن اداروں کیخلاف زہراگلتےرہتے ہیں،ان عناصر کےساتھ ساتھ اکبرحسین نامی بھگوڑا بھی اس گروہ کا اہم رکن ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبر پختونخوا میں بد امنی اور سِول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا،پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبرحسین ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہا ، وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا،سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے ،تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہو گیا۔

اکبر حسین کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخواہ میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہی ہیں، ان کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے، یہ شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں،اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں، اکبر حسین کو عوام، فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے، اکبر حسین کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرور قرار دیتے ہوئے ملک دشمنی پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حنا سرور نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے اکبر حسین جو عادل راجا کی طرح پہلے فوج کا نام استعمال کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہووئے اور عمران خان کے جیل جانے بعد عمرانی عشق میں ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے ملک دشمن آلہ کار بن کر اپنے ملک و اداروں کے خلاف جھوٹی من گھڑت خبریں پھلانے لگے۔اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں.9 مئی کے دن ڈیجٹل دہشتگردی کروانے والوں میں اکبر حسین بھی شامل تھا جس نے لوگوں کو اشتعال دلا کر ملکی تنصیبات پر حملے کرواے سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کروائی ملک دشمنوں سے واہ واہ لی۔۔حکومت سے درخواست ہے اکبر حسین کو عوام اور فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نہ صرف ان کو سزا سنائی جانی چاہیے۔بلکہ ادارے کے نامپر ان کے خاندان کو جو سہولیات مراعات مل رہی ہے وہ بھی واپس لی جائے۔افسوسناک بات ہے کہ موصوف فوج سے ریٹائر ہے چالیس سال ایک ادارے کو دے کر بھی یہ ادارے سے اتنی وفا کرتے ہیں کہ ادھر ریٹائر ہووے ادھر جہموروں کے چمچے بن کر اسی فوج خلاف بکواسیات کرنے لگ گے۔ایسے غداروں کو سبق ضرور سکھانا چاہیے تاکہ دوبارہ اس دھرتی پر غدار پیدا نہ ہوں۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Comments are closed.