جیل میں دھکے،بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

0
142
bushra

لاہور ہائیکورٹ ، بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا گیا

جسٹس شہباز رضوی نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی،عدالت نے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس ہماری ہر درخواست پر اعتراض لگا رہا ہے، بشریٰ بی بی کے ساتھ اڈیالہ جیل عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی،رجسٹرار آفس نے درخواست راولپنڈی بینچ میں دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات سپرنٹنڈنٹ اور عملے کے خلاف کارروائی کریں،

واضح رہے کہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے مارنے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے،بشری بی بی نے درخواست اپنے وکیل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی،درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 13 جولائی 2024 کو سیشن عدالت اسلام آباد نے بری کرنے کا حکم دیا ،اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے لیے دھکے مارے، اس عملے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریسٹ کیا، عدالت متعلقہ جیل عملے کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے،

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply