ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا ،احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ابھینندن سے متعلق ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑنا ہی تھا تو دو سے چار روز انتظار کرلیا جاتا۔ ہم پاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ ادارے تبھی مضبوط ہونگے جب آئین کے مطابق چلیں۔
احسان اقبال نے بلوچستان میں پارٹی تنازع پر کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل اور ن لیگی رہنما ثنا اللہ زہری کے درمیان ایک تنازعہ ہے۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہے تو انکی مرضی ہے مسلم لیگ ن پاکستان کے آئین کی محافظ ہے،
احسن اقبال کا کہنا تھا کہسیاست ہم کر رہے ہیں لیکن بغاوت حکومت کر رہی ہے۔ پاکستان کے انتخاب کو غیر متنازعہ ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ ن اپنے بیانیے پر چٹان کی طرح متحد ہے۔کسی پاکستانی کو حق نہیں کہ وہ دوسرے پاکستانی کو غداری کا سرٹیفکیٹ دے،حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے آگے جنرل مشرف نے سرینڈر کردیا،
ایاز صادق اکیلا نہیں، ہم ساتھ ہیں، اہم شخصیت ایاز صادق کے گھر پہنچ گئی
مودی کا جو یار ہے،ایاز صادق غدار ہے،لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگ گئے
غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
مولانا فضل الرحمان نے بھی ایاز صادق کے بیان کی حمایت کر دی،کہا ایاز صادق نے سنجیدہ بات کی
میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز،معافی نہیں مانگوں گا،ایاز صادق
ایاز صادق کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے درخواستیں،وزیر داخلہ کا ردعمل آ گیا
حساب لیا جائے گا کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،شبلی فراز کا دبنگ اعلان
قبل ازیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہمارے مالک ہیں، ہم اس ہستی کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے. اللہ تعالی نے فرمایا میں اور میرے فرشتے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہستی پر درود بھیجتے ہیں اور آپ بھی بھیجو. سب سیاسی مجالس میں بڑے ذوق و شوق سے جاتے ہیں.نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہر مسلمان کا رشتہ ایمان کا یے. جس میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہ ہو وہ دل مردہ ہوجاتا یے. ہمکو اپنے عمل سے نبی مکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت ظاہر کرنی چاہیے.
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ محبت تبھی کامل ہوتی یے جب ساتھ اطاعت بھی ہو. امت اس لئے بے بس نظر آتی ہے کہ ہم نے عمل چھوڑ دیا ہے. حضور کاحکم ہے، سچ بولیں، امانت میں خیانت نہ کرو، ہمسائے سے حسن سلوک کرو.ان چیزوں کا تعلق معاملات اور لوگوں کے ساتھ سلوک سے ہے. حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ دوچیزیں چھوڑ کر جا ریے ہیں، ایک قرآن اور دوسری سنت ، قرآن اور سنت کو اپنا لیں تو ہم فقہ کے معاملات حل کر سکتے ہیں.