عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

0
112
supreme court

عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی زمین پر پلاٹ بنا کر خریدو فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے پنجاب حکومت، بحریہ ٹاوَن اور دیگرکو نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر اور زمین کی تفصیلات طلب کر لیں .درخواست گزار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر جاری ہے،بحریہ ٹاؤن اور دیگر متعلقہ زمینیں فروخت کر رہے ہیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم بن رہا ہے تو پھر عدالت مزید کیا کر سکتی ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ ڈیم بھی بن رہا ہے اور پلاٹ بھی فروخت کیے جا رہے ہیں ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اتنا سب کچھ ہورہا ہے تو چیف سیکریٹری پنجاب کیا کر رہے ہیں؟ درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ متعدد بار خطوط بھیجے لیکن چیف سیکریٹری نے کوئی اقدامات نہیں کیے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کیا کرے گی جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ نے ڈڈھوچہ ڈیم سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

قبل ازیں چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعیمر روکنے کے حوالے سے لئے گئے حکم امتناعی کوخارج کردیا دیا گیا ہے ، یہ فیصلہ عدالت نے ایف ڈبلیو او کے وکیل کی طرف سے دائر درخواست کے بعد کیا ہے ،جس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر روکنےکے حوالے سے جاری حکم امتناعی واپس لیا جائے، اگربروقت ڈیم تعمیر نہ ہوا تو پنڈی اسلام آباد میں پانی اور بچلی کا بحران پیدا ہوجائیگا ،وکیل ایف ڈبلیو او بیرسٹر حسنین چودھری دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں،ورک آرڈر کو بھی چیلنج نہیں کیا گیادرخواست گزار نے غلط بیانی کرکےڈڈھوچہ ڈیم کیخلاف حکم امتناعی لیا،ڈڈھوچہ ڈیم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تعمیر کیا جارہا ہے،وکیل ایف ڈبلیو او بیرسٹر حسنین چودھری کی درخواست پرفیصلہ صادرکرتے ہوئے عدالت نے حکومت کو ڈیم کی تعمیر جاری رکھنے کی اجازت دے دی اورساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر کیخلاف جاری حکم امتناعی ختم کردیا

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

 

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

Leave a reply