افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 جوان شہید

0
85

افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 جوان شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے منزاکئی سیکٹر ڈسٹرکٹ ژوب میں پاک افغانستان بارڈر کے ساتھ واقع باڑ لگانے کے دوران ، افغانستان سے دہشت گردوں نے باڑ لگانے کے لئے جانے والے ایف سی کے نوجوانوں پر حملہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس حملے میں ایف سی کے 4 جوانوں نے شہادت قبول کرلی جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایف سی کے دستوں نے فوری اور موثر جواب دیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان ، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

ویلڈن پاک فوج،فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔یہ باڑ شرپسند عناصر کی بارڈر کراسنگ کو روک دے گی اور پاکستان میں ان کی سرگرمیاں کم ہوں گی۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے دہشت گرد اور دیگر شرپسند عناصر تخریبی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Leave a reply