افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق

0
29

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی-

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی زلزلہ افغانستان کے مغربی علاقوں میں آیا ہے زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور26 افراد جاں بحق ہوگئے زلزلے سے صوبہ بادغیس میں نقصان پہنچا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 40 منٹ پر آیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مغربی افغانستان میں صوبے بدغیث میں ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

بغدیث کے ضلع موقر میں بھی زلزلے کے اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 3 دن پہلے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

قبل ازیں گوادرشہراور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز گوادر کے ساحل کے قریب سمندر میں تھا –

Leave a reply