ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ 18مارچ کو پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا. افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں. پاکستان غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتاہے. معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بربریت سے کم نہیں
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ باہمی میٹنگز کے سلسلے میں برسلز میں موجود ہیں ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمٹ پہلی نیوکلیئر اور توانائی پر روشنی ڈالیں گے،وزیر خارجہ دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کریں گے،وزیر خارجہ پاکستان کے نیوکلئیر انرجی سے متعلق پاکستان کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں گے،
ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستان کے فضائی آپریشن کے حوالہ سے کہا کہ 18مارچ کو کیا جانے والا آپریشن آبادیوں کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف تھا، 16 مارچ کودہشت گرد حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تبادلہ ہوا،دہشتگرد حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا،18مارچ کا آپریشن خفیہ اطلاعات پر ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کے خلاف کیا گیا جس کا نشانہ دہشتگردوں کے ٹھکانے تھے پاکستان نے متعدد بار افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت افغانستان کو دیے تھے، پاکستان نے بیشتر بار افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ سٹریٹجی بنانے کی پیشکش کی پاکستان افغانستان کی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی سمیت دیگر مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے کرنے پر توجہ دی ہے امید کرتے ہیں افغانستان دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے شفا ہسپتال پر حملے کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،پاکستان مطالبہ کرتا ہےکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے غزہ میں جاری بر بریت کا نوٹس لے ،مقبوضہ کشمیر کی 4 سیاسی جماعتوں پر بھارت کی جا نب سے پابندی قابل مذمت ہے،بھارت کو ان سیاسی جماعتوں پر لگا ئی گئی پابندیاں ختم کر نی چاہیں،
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سے متعدد غلط فہمیاں دکھائی دی ہیں،ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شکیل آفریدی کے معاملے پر مؤقف پرانا ہے، شکیل آفریدی کو پاکستانی عدالت نے سزا دی ہے، قیدیوں کے کسی بھی باہمی تبادلے کا معاملہ میڈیا پر گفتگو نہیں کی جاتی، ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہوگا، پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان اپنے علاقے میں تعمیر کر رہا ہے، اس وقت پہلا نکتہ گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے، ہم اس تعمیر کے لیے پُرعزم ہیں
تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل
اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر
نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی
تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان
آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن