ایک اور صوبائی وزیر،تحریک انصاف کے رہنما میں ‌کرونا وائرس کی تشخیص

0
43

ایک اور صوبائی وزیر،تحریک انصاف کے رہنما میں ‌کرونا وائرس کی تشخیص

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی بھی کرونا کا شکار ہو گئے

ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ کرونا لاک ڈاون کے دوران قرنطینہ مراکز اور ہسپتالوں کے دورے کرتا رہا، کھانسی اور بخار کی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اور کورونا میں مبتلا دیگر افراد کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے ،

قبل ازیں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی کرونا سے موت ہو چکی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کرونا کا شکار بن چکے ہیں،

پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

خیبر پختونخواہ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ صحتیاب ہو چکے ہیں، جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

 

Leave a reply