ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فلسطین کی صورتحال پر اہم بیان دہتے ہوئے کہا ہے کہ کل او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں، میں نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں فلسطینی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے دو ٹوک موقف کو سراہتے ہوئے،اس کٹھن گھڑی میں فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے وزیر اعظم عمران خان کی فلسطین کی صورتحال پر سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشرفین شاہ سلیمان بن عبدالعزیز ،ترک صدر رجب طیب اردگان اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی ہے میں نے اس حوالے سے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول امریکہ، چین سعودی عرب، ترکی، فلسطین کے ساتھ رابطے کیے اور پاکستان کا موقف پیش کیا اسرائیلی بربریت کے خلاف مسلم امہ نے آواز اٹھائی – ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا-اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا کل چین کی صدارت میں سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونے پر بہت سے ممالک کو مایوسی ہوئی امریکہ کی جانب سے ویٹو ہو جانے کے باعث یہ مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا

فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ

فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد

فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف مغربی دارالحکومتوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں میڈیا ہاوسز پر بمباری کر کے انہیں خاموش نہیں کیا جا سکتا سوشل میڈیا کے اس دور میں اس آواز کو جبراً نہیں دبایا جا سکتا یورپی ممالک میں بھی عوام الناس کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں یورپی یونین کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فلسطین میں ایک طرف جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج ہے تو دوسری جانب نہتے فلسطینی ہیں ایک طرف انسانیت اور دوسری طرف بربریت دکھائی دیتی ہے پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ظلم پر کمربستہ اسرائیل کا موازنہ بربریت کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ نہ کیا جائے آج مسلم امہ کے اتحاد کا امتحان ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو دوہرا معیارختم کر کے فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہونا ہو گا

وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

Comments are closed.