ایک نہیں دو پاکستان، رکن اسمبلی نے جان بوجھ کر ماری گاڑی کو ٹکر، پولیس کا کاروائی سے انکار

ایک نہیں دو پاکستان، رکن اسمبلی نے جان بوجھ کر ماری گاڑی کو ٹکر، پولیس کا کاروائی سے انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی نوجوان میں کار پارکنگ سے ہاتھا پائی ہوئی ہے

گزشتہ شب تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی ملتان میں کارپارکنگ میں ایک نوجوان سے ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد ایم پی اے نے غصے میں آ کر اپنی گاڑی دوسری گاڑی کو مار دی، گاڑی کی ٹکر سے جہاں گاڑی کا نقصان ہوا وہیں، گاڑی میں سوار اس نوجوان کی فیملی کے افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، نوجوان نے پولیس کو کال کی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ،خرم لغاری کو گرفتار کیا تا ہم بعد ازاں ایم پی اے خرم لغاری کو جانے دیا گیا،خرم لغاری رہائی کے بعد گھر چلے گئے

نوجوان نے اس موقع پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں، تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا، ایک طرف ایم پی اے نے بدتمیزی کی، گاڑی کو ٹکرماری اور دوسرا پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی، اگر یہی کام کوئی غریب کرتا تو اسے پولیس بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بند کر دیتی لیکن ایم پی اے کے ظلم کے باوجود اسکے خلاف کاروائی نہیں کی گئی،

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ظلم کی انتہا، اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کے ساتھ ایسا کام کیا گیا کہ…

قبل ازیں 13 ستمبر کو لاہورکی سیشن کورٹ میں ہراسانی اور بلیک میلنگ کے سے متعلق کیس میں ایم پی اے خرم لغاری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران مدعی مقدمہ خاتون عدالت میں پیش ہوئی اور صلح کا بیا ن قلمبند کرا دیا۔اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے صلح ہوگئی ہے جس کے بعد عدالت نے ایم پی ا ے ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے مچلکے کےعوض منظور کر لی خاتون نے خرم لغاری کو معاف کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج راٸے محمد یسین شاہین نے درخواست ضمانت پرسماعت کی

لاہور کی مقامی خاتون نے خرم لغاری کے خلاف تھان ہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے جس میں ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کروا رکھے ہیں خاتون نے الزام عائد کیا کہ خرم لغاری کے والد سے شکایت کرنے پر ایم پی اے نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی .رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری پر ایک خاتون آمنہ یعقوب کی طرف سے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا اور پولیس کو رپورٹ درج کرائی گئی تھی اس رپورٹ میں متاثرہ لڑکی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ خرم لغاری نے ایک جعلی نکاح نامہ بھی بنوا رکھا ہے لڑکی کے اس الزام کے بعد خرم لغاری نے اگلے ہی روز متاثرہ خاتون کو اپنی بیوی کہا ،آمنہ یعقوب نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ خرم لغاری زبردستی گھر میں گھسے اور فائرنگ بھی کی، تا ہم آج خاتون نے عدالت میں خرم لغاری کو معاف کر دیا،

Comments are closed.