آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فتح صرف حق کی ہو گی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا اور آج وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا عوامی ریفرنڈم ہو گا آج قوم یہ پیغام دے گی کہ ہم حق کے ساتھ ہیں اور بدی کا مقابلہ کریں گے فتح صرف حق کی ہو گی۔

قبل ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ ملک کے اُفق پر نیا سورج طلوع ہو رہا ہے اور اللہ کرے اس کی کرنیں کرپشن کے عفریت کو ختم کر دیں یہ سورج روز روز چمکدار اور روشن ہوتا رہے اور آج ایک قوم بن رہی ہے۔ آئیں اپنی پیاری دھرتی کے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں، حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کر دیں۔

پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

اس سے قبل معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ پاکستان کے بیٹے عمران خان کی پہلی کوشش پاکستان کی خودداری ہے آج عوام نے خودداری کے ساتھ جینے کا فیصلہ کرنا ہے،دنیا نے اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی،وزیراعظم نے دنیا کوبتایا کہ دل آزاری اظہار رائے نہیں،اسلاموفوبیا کے خلاف دن مقرر ہونا امت مسلمہ کی کامیابی ہے،دن کے آغاز کے ساتھ ہی عوام کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ چکی ہے،آج عمران خان کی جنگ نہیں یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے،عوام اپنی خودداری کی حفاظت کیلئے جلسہ گاہ پہنچیں-

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

گورنر سندھ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی خاطر نکلنا ہے، عمران خان کی خاطر نکلنا ہے،تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے،اتنی عوام شرکت کے لیے نکلی ہے کہ اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا-

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اسلام آباد،سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھےآئی جی اسلام آباد نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو بریفنگ دی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے-

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج جلسے سے خطاب کریں گے ہم نے کل جے یو آئی کو جلسے کی اجازت دی تھی جے یو آئی والے اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں ہم انہیں شو کاز نوٹس دے رہے ہیں پریڈ گراونڈ میں آج عوام کا سمندر ہوگا-

پی ٹی آئی جلسے میں چودھری نثار شریک ہوں گے؟ بڑا اعلان کر دیا

شیخ رشید نے کہا کہ بھاگ تو شہباز شریف بھی رہا تھا ایئر پورٹ سے پکڑ لیا یہ چلو بھر پانی لے کر ڈوب مریں ان کی واجبی سی ریلی لاہور سے آرہی ہے 28تاریخ کو ہم نے ن لیگ کو بھی اجازت دی ہے تمام جماعتوں کو جلسے کی اجازت ہے لیکن اگر کسی نے دھرنا دیا تو اسے کچل کر رکھ دوں گا عمران خان ان سے آخری اوور اور بال تک کھیلے گا ان کی نااہلیوں کی وجہ سے عمران خان مقبول ہوگیا ہے 7دن کے لیے ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول 24 گھنٹے کے لیے کھلا ہے-

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہائی وے پر جے یو آئی کے کارکن آئے تو قانون کے مطابق عمل ہوگا مال سے لوگوں کے ضمیر خریدے جارہے ہیں آپ کا حق ہے آپ ریلی کریں آپ کا وقت ختم ہوچکا ہے، پھڈا کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آئے گی عمران خان 5 ساڑھے پانچ بجے خطاب کرنا چاہتے ہیں عمران خان دن کے وقت میں تقریر کرنا چاہتے ہیں سری نگر ہائی وے کو خاص طور پر کھلا رکھنے کے آرڈرز ہیں-

شیخ رشید نے کہا کہ قاتلوں کو بھی دبئی سے بلا رہے ہیں، ان کا معیار گر چکا ہے کہہ رہے ہیں پروٹیکشن بیل ہوئی ہے میں نے نہیں سنا کہ بندہ دبئی میں ہو اور 10 دن کی پروٹیکشن بیل ہو اندازہ کرو بلاول عمران خان سے استعفیٰ مانگ رہا ہے فضل الرحمان کہہ رہا کہ کل عمران خان کا آخری دن ہے میرے پاس اندر کی خبر ہے، تمہیں کچھ نہیں ملے گا، عمران خان چھا جائے گا آپ جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ اقتدار آپ کی جھولی میں آئے گا ایسا نہیں ہو گا-

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

وزیر داخلہ نے کہا کہ کہہ رہے ہیں گرمی کے باعث کارکنان بینرز اور سایہ دار درختوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں میں چاہتا ہوں کہ عمران خان کے ہاتھوں یہ ضمیر فروشوں کا خاتمہ ہو، مسائل زدہ لوگ اسمبلی میں آئیں، یہ میری رائے ہے،میں وقت سے پہلے الیکشن کا پہلے سے حامی تھا-

وزیر داخلہ کے احکامات پر جے یو آئی ف کے رہنماؤں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں نوٹس ڈی سی اسلام آباد نے جلسے کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا –

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو وارننگ دیتا ہوں عمران خان کی فیملی تک نہ جائے 4 یونیورسٹیاں نئی بنی ہیں،میں تو شاید ریٹائرمنٹ لے لوں ایک نالہ لئی میری سیاست کا ماٹو رہ گیا ہے نواز شریف کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی عوام فیصلہ کرے، ایسے لوگ لائیں جو اصلی اور نسلی ہوں، بلیک میلرنہ ہوں،ق لیگ مجھ سے ناراض ہوجاتی ہے، میرے ان کے بڑوں سے تعلقات تھے-

مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں،شہباز شریف

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چودھری شجاعت میرے لیے قابل احترام ہے، انشااللہ آرمی چیف اپنا وقت پورا کریں گے، اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں،ان کے انجنوں میں کچرا ہے، سیاسی کفن فروش ملک کو لوٹنے کے لیے آتے ہیں-

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک حقیقت ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کے ساڑھے 3 سال میں مہنگائی عروج پر پہنچی اور اس دور حکومت میں بدترین غربت ایک سچ ہے عمران نیازی کے دور میں بدترین کرپشن ایک سچ ہے عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں تاکہ حکومت کا آئینی طریقے سے خاتمہ کریں۔

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ایک بہادر قوم کو بہادر لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی معیشت اور انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے اور وزیر اعظم نے ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے آپ کسی بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں باہر نکلیں آج عوام عمران خان کے لیے باہر نکلیں۔

سفیرکشمیروفلسطین،ترجمان امت مسلمہ:وزیراعظم پاکستان آج آپ سے مخاطب ہوں گے: فیصل جاوید

وزیر مملکت فرخ حبیب نے جلسے کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ عمران خان پر کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کیس نہیں ہے اور عمران خان نے کوئی بیرون ملک جائیداد نہیں بنائی عمران خان لندن کا فلیٹ بیچ کر پاکستان لائے لیکن آج چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہوا ہے جو ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں۔ ضمیر فروشوں کے لیے سیاست کا راستہ ہمیشہ رک جانا چاہیے زرداری پاپڑ اور فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی اور عمران خان آئندہ 5 سال بھی مکمل کریں گے۔ عوام کے جمع ہونے سے ثابت ہو گیا کہ لوگ امر بالمعروف کے ساتھ ہیں۔ عدم اعتماد والوں کو سرپرائز ملنے جا رہا ہے۔ یہ صرف جلسہ نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہے عدم اعتماد والے عدم اعتماد کا نام لینا بھول جائیں گے اور مریم نواز جب بھی کہتی ہیں ہمیشہ جھوٹ ہی کہتی ہیں جبکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کی کوئی جدوجہد نہیں ہے آر یا پار والوں کا ایک بار پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ہے اور جس نے پارٹی نہیں چھوڑی وہ واپس آجائے گا۔

دوسری جانب جے یو آئی ف نے اسلام آباد میں سرینگرہائی وے کے ساتھ علاقے ایچ نائن میں میدان سجا لیا۔

جلسہ گاہ میں پارٹی پرچم لہرا رہے ہیں خیمے نصب کر دیئے گئے ہیں منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت کی جانب سے جلسہ گاہ میں تین دن پڑاؤ کا حکم دیا گیا ہے متحدہ اپوزیشن کا 28 مارچ کو بڑا جلسہ ہو گا جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن بھی شریک ہوں گے ۔

میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

مولانا فضل الرحمان نےاسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو صرف ایک دھکے کی ضرورت ہے، ہم موجودہ حکومت کو غیر آئینی، غیر قانونی اور ناجائز کہتے ہیں حکومت کو مزید ایک لمحے کی گنجائش نہیں دے سکتےان کے سارے سہارے ٹوٹ چکے ہیں، ان کا کندھا اب خالی ہو چکا اب صرف استعفے کا راستہ ہے، گھر جاؤ ورنہ گھر بھجوائے جاؤ گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت نے جے یو آئی کے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی سری نگر ہائی وے خالی کرنے کے لیے جے یوآئی ف انتظامیہ سے تعاون کررہی ہے جے یو آئی ف کو شو کاز نوٹس جاری کررہے ہیں دوبارہ خلاف ورزی کی تو ایف آئی آر درج کروائی جائے گی آج تحریک انصاف اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، جے یو آئی ف کو کہا ہے کہ آج جلسہ نا کریں-

تحریک انصاف کو چھوڑا نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا،نور عالم خان

سرینگر ہائی وے پر ممکنہ دھرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پرحکم نامہ جاری کردیا ہے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا ہے کہ انتظامیہ این او سی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے سیاسی جماعتیں اور رہنما قانون پر عمل کرنے کے پابند ہیں-

ادھر مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ تاخیر سے پہنچنے کے باعث رات کو گوجرانوالہ میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔گوجرانوالہ مہنگائی مکاو مارچ علی الصبح گوجرانوالہ پہنچا۔

مریم نواز حمزہ شہباز نے اٹاوہ کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں قیام کیا آج گوجرانوالہ میں تین بجے اقبال ہائی سکول کے باہر جلسہ کیا جائے گا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

‘عمران خان نے چیخیں نکال دی ہیں’:شازیہ مری

گوجرانوالہ میں رات کو جلسہ شیڈول تھا لیکن لاہور سے چلنے والا مہنگائی مکاؤ مارچ تاخیر سے پہنچا۔ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے شاہدرہ کے مقام پر خطاب کے بعد ریلی لگ بھگ تین بجے کے قریب لاہور کی حدود سے باہر نکلی جس کی بعد اس کی رفتار میں اضافہ ہوا۔ اس سے پہلے یہ پورا دن لاہور کے اندر ہی رہی تھی۔

قبل ازیں لاہور میں لیگی کارکنوں کی بدنظمی کی وجہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس منسوخ ہوگئی تھی گزشتہ روز مہنگائی مکاؤ مارچ سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرنی تھی، تاہم لیگی کارکنان کی بدترین بدنظمی کے باعث دونوں رہنماؤں کو پریس کانفرنس کئے بغیر واپس جانا پڑا تھا-

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کا ہونے والا جلسہ ،جلسہ نہیں پاکستان کی جنگ ہے-

امر بالمعروف، تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکیں ہیں عمران خان کے لیے پریڈ گراونڈ میں اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے اہم شاہراوں اوربڑی بلڈنگز پر خیرمقدمی بینرز آویزاں ہیں قافلوں کی جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعظم عمران خان تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے-

عمران خان کی حکومت میں خود کش بمبار بننے کے خواہشمند وزراء

اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج کا ہونے والا جلسہ ،جلسہ نہیں پاکستان کی جنگ ہے،انشااللہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے کے لئے نکلیں ہیں،سب کو پیغام ہے جس نے جلسے کے لئے نکلنا ہے جلدی نکلے –

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اسلام آباد میں سیاسی پارٹیوں کے جلسہ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں سری نگر ہائی وے پر جے یو آئی کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا-

سری نگر ہائی وے پروجیکٹ موڑ سے نائنتھ ایونیو فلائی اور تک بند رہے گی ریڈ زون کے علاوہ باقی تمام سڑکیں کھلی رہیں گی سری نگر ہائی وے کے پروجیکٹ موڑ پر دونوں اطراف کیلئے ٹریفک بند ہو گی-

پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار:ایسی کوئی بات نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے :شہبازگل

اعلامیے کے مطابق فقیر ایپی روڈ کوآئی جے پی روڈ تک پہنچنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جی ،ایف اور ای سیکٹرز تک پہنچنے کیلئے جی الیون سروس روڈ ویسٹ استعمال کیا جاسکتا ہے-

سری نگر ہائی وے سے جی9 مرکز روڈ پر داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے متبادل طور پرنائنتھ ایونیو استعمال کیا جا سکتا ہے ایئر پورٹ اور موٹروے تک مارگلہ روڈ اور جناح ایونیو سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت صرف مارگلہ روڈ سے ہوگی-

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کے مطابق ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ٹریفک پولیس کے 370 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اہم شاہراہوں پر ریلیوں کے گزرنے کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ کسی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس

سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق ڈائیورشن شہریوں کی سہولت اور رش سے بچنے کےلئے لگائی جاتی ہے اس دوران شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ ڈائیورشن پوائنٹس اور متبادل راستوں پر شہریوں کی سہولت کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام پوائنٹس پر اضافی ٹریفک ڈیوٹی موجود ہو گی۔ ریلیوں کے گزرنے کے دوران شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ شہری ٹریفک صورتحال کے متعلق ہیلپ لائن نمبرز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6 سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت جلد نواز شریف آپ کے درمیان ہوں گے-

پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے سمری تیار:ایسی کوئی بات نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے :شہبازگل

ن لیگ کے مہنگائی مکاؤ مارچ قافلے کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ ہے مارچ 3 بجے گوجرانوالہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا مریم نواز اور حمزہ شہباز کارکنوں سے خطاب کریں گے-

مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت جلد نواز شریف آپ کے درمیان ہوں گے ابھی چار سال ہی ہوئے ہیں، عوام کو نواز شریف کی یاد آگئی-

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہوچکی ہم بس اُس کو اللہ حافظ کرنے جارہے ہیں تبدیلی آچکی ہے، بس اعلان ہونا باقی ہے، عوام نے حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ سُنا دیا ہے عمران خان نے ملک اور معیشت کا جو حال کیا اُس کو ٹھیک کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے، ہم عوام کے ساتھ مل کر سب ٹھیک کریں گے اور پھر پاکستان کو ٹریک پر لائیں گے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف بیرونی سازش خود عمران خان ہی ہیں۔

دلت شخص مندر میں ناگ رگڑنے پر مجبور:احمد آباد میں مسلمان نوجوان پرظلم کی انتہا

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں (آج) اتوار کو امر بالمعروف، تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ،تحریک انصاف کا جلسہ، پریڈ گراونڈ میں میدان آج سجے گا،حکمران جماعت اپوزیشن جماعتوں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان اپنے امر بالمعروف جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اپوزیشن جماعتیں بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہی ہیں جے یو آئی (ف) کے کارکنان اور رہنما اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے بینر تلے پہلے ہی سری نگر ہائی وے پہنچ چکے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جی ٹی روڈ سے اسلام آباد پہنچنے والے اپنی پارٹی کے کارواں کی قیادت کر رہے ہیں۔

لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

دریں اثنا پی ٹی آئی کے کارکنان ملک کے مختلف حصوں سے پریڈ گراؤنڈ میں پارٹی کے گرینڈ پاور شو میں شرکت کے لیے جڑواں شہر پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔

میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

قبل ازیں ہفتے کی شام پی ٹی آئی کے ایک ترجمان نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے اس ’تاریخی جلسے‘ میں میڈیا کے پیشہ ور افراد کو پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے پروفیشنل کیمرے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ’کیمروں سے سیکیورٹی کا خطرہ ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کے منتظمین اور میڈیا کے عملے میں اس وقت بحث ہوئی جب میڈیا اراکین کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے ’سیکیورٹی پروٹوکول‘ کی وجہ سےنجی ٹی وی چینلز کے کیمروں کی اجازت نہیں ہوگی البتہ انہیں فوٹیج اور تصاویر کے لیے اپنے موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس پر فوٹو جرنلسٹ نے پی ٹی آئی کے رویے کے خلاف میڈیا اداروں کو شکایت کرنے کا فیصلہ کیا۔

سفیرکشمیروفلسطین،ترجمان امت مسلمہ:وزیراعظم پاکستان آج آپ سے مخاطب ہوں گے: فیصل جاوید

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بعد میں کہا کہ میڈیا کی سہولت کے لیے متعلقہ حکام سے کوششیں کی جا رہی ہیں ان کا دعویٰ تھا کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا والوں کی ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد کی ہے اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے لیے الگ انکلوژر قائم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کے حامیوں کا اجتماع دس لاکھ افراد سے کم نہیں ہوگا جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیال ہے کہ اس ’عوامی شو‘ کے بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا دباؤ کم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کو خبردار کیا تھا کہ اسے اسلام آباد میں دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ انہیں صرف ہفتہ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اگر وہ اتوار کو بھی ریلی نکالنا چاہتے ہیں تو انہیں ایک اور درخواست دینا ہوگی۔

بھارت میں چار سال سے قید پاکستان کی بیٹی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں:وزیراعظم کا…

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ حکمراں جماعت نے لوگوں کو سڑکوں پر لانے کے لیے دوسرے ممالک سے فنڈنگ حاصل کی ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹرز پلوشہ خان اور روبینہ خالد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے حال ہی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی تصادم سے بچنے کے لیے دارالحکومت میں دھرنا نہ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل جیسے ممالک سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جہاں سے پی ٹی آئی کے لیے فنڈنگ آئی تھی اور اب اسے جلسہ عام پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

ان کے مطابق اپوزیشن کے خلاف جلوس کی قیادت کرنا وزیر داخلہ کا کام نہیں، انہوں نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا، کہ ’وزیر داخلہ تمام حالات کے ذمہ دار ہوں گے۔

’جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا:شاہ محمود قریشی کا اعلان

Comments are closed.