باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ اختر مینگل کیوں کسی کے کہنے پر حقائق کے منافی الزامات لگا رہے ہیں،
اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جنرل ضیاء الحق شہید پر جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا ہے تو اب سچ سننے کا بھی حوصلہ رکھیں، ضیاء الحق شہید کے بدترین دشمنوں نے بھی ان پر کبھی ایک پائی بنانے کا الزام نہیں لگایا۔ انہیں یاد ہونا چاہیے کہ یہاں ذوالفقارعلی بھٹو اور جنرل مشرف نے بلوچستان میں عسکریاں کارروائیں کیں تھی وہیں جنرل ضیاء الحق شہید نے آتے ہی اس وقت تمام آپریشن سختی سے روکے تھے،
اعجازالحق کا مزید کہنا تھا کہ اختر مینگل کو یہ بھی یاد ہونا چاہیے کہ جنرل ضیاء الحق شہید نے ہی عطاء اللہ مینگل کو حیدر آباد سنٹرل جیل سے رہا کروایا تھا اور وہ خوشی کے آنسو رویا کرتے تھے۔ یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ جن دنوں جنرل ضیاء الحق شہید بلوچستان میں امن بحال کر رہے تھے انہی دنوں عطا االلہ مینگل اپنے صوبے سے فرار ہوکر ماسکو سے پیسے پکڑنا شروع ہوگئے تھے۔ ضیاء الحق شہید کی جائیداد میں سے تو ہمیں تو اپنا گھر تک نہیں ملا،
نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
بلوچوں کو لاٹھی یا بندوق سے ہانکنے کی کوشش کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہونگے، اختر مینگل
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ میں ادارو ں کی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ وہ اختر مینگل کی جائیدادوں کی تحقیق کریں تو سب معلوم پڑ جائے گا۔ روس کو توڑنے والے جنرل ضیاء الحق شہید نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور کوئی آنچ آنے نہیں دی۔ عطاء اللہ مینگل زندگی بھر اس بات سے واقف رہے انکے صاحبزادے کو بھی ماضی کے تجربوں سے غافل نہیں ہونا چاہیے اورالزاما ت کی سیاست کرنے کے بجائے تعمیری سیاست کرنی چاہیے۔