علیم خان، حمزہ شہباز میں لڑائی کی خبریں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما علیم خان اور ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے مابین لڑائی کی خبریں سامنے آئی ہیں

لڑائی کی مبینہ خبر سامنے آنے پر اسوقت ٹویٹر پر علیم خان ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے،صارفین ٹویٹ کرتے ہوئے مختلف جذبات کا اظہار کر رہے ہیں

صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان مبینہ طور پرلڑائی اورتلخ کلامی کی خبر،علیم خان کی مستعفی ہونے کی دھمکی

https://twitter.com/AsadKharal/status/1514056357451902977

ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ادب سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ میں تمام وقت خود موجود تھا افطار سے لے کر آخری میٹنگ تک۔ یہ مخالفین کی خواہش ضرور ہو سکتی مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ لڑائی اورتلخ کلامی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، البتہ شیر و شکر ہوتے ہوئے ضرور دیکھا گیا ہے

ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر حمزہ صاحب اور علیم خان کےدرمیان کسی جھگڑے کی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ غلط معلومات پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔ میں عینی گواہ ہوں ہوٹل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پی ٹی آئی کے لوگ ایسی غلط معلومات پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتے

ترجمان علیم خان کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈہ مہم پرویزالہی کو شکست سے نہیں بچا سکتی پرویز الہی کو شکست نظر آ گئی ہے،وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کر لیں، سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا،عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں،جعلی ٹوئٹ اور بوگس خبروں سے پرویزالہی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا،

دوسری جانب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، میں نے وزیر اعلیٰ بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں ،علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے،

واضح رہے کہ علیم خان تحریک انصاف میں تھے تا ہم انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگی امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں حمزہ شہباز ن لیگ کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں،علیم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان

وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

Leave a reply