تعلیمی اداروں کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان

0
51

تعلیمی اداروں کے حوالہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں مسلسل کمی کے بعد وفاقی وزیر تعلیم سفقت محمود نے تعلیمی اداروں کے حوالہ سے بڑا اعلان کر دیا ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے ،بڑے شہروں میں 50فیصد بچوں کو بلانے کی پابندی 28فرور ی کوختم ہوجائے گی،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہان تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ ہم معمول پر آ رہے ہیں،اب ہفتے میں مکمل کلاسز ہوں گی، تعلیمی اداروں میں کرونا کی وجہ سے جو پابندیاں عائد تھیں انکو ختم کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے پر 26 نومبر 2020 کو تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔ صورتحال قدرے بہتر ہونے پر سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی تا ہم بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے میں کلاسز میں نصف طلبا کو بلانے کی اجازت تھی

وفاقی نظامت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا، موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں،موسم گرما کی چھٹیاں 2سے31جولائی تک ہوں گی، پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31مئی تک ہوں گے،

پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کے امتحانات ادارے یکم سے 15جون تک لیں گے،پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا ،پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہو گا

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

Leave a reply