امن کے دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں ایف سی کانوائے پر حملہ، پانچ اہلکار شہید

امن کے دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں ایف سی کانوائے پر حملہ، پانچ اہلکار شہید #Baaghi

امن کے دشمنوں کا ایک اور وار، بلوچستان میں ایف سی کانوائے پر حملہ، پانچ اہلکار شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امن کے دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے،ضلع سبی کے علاقے سنگان میں دہشتگردوں نے ایف سی کے دستے پرحملہ ہوا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 5 جوان شہید ہوگئے ہیں حملہ سبی کے علاقے سنگان میں ہوا شہدا میں حوالدار ظفر علی خان، لانس نائیک ہدایت اللہ، لانس نائیک ناصرعباس، بشیر احمد اور سپاہی نوراللہ شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھاری جانی اورمالی نقصان ہوا۔

دہشتگردوں کے فرار کا راستہ روکنے اور گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے فرار کے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کے امن اورخوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے تحفظ اوردفاع کے لیے پرعزم ہیں بلوچستان میں لازوال قربانیوں سے حاصل کردہ امن و استحکام کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف چند روز قبل بھی آپریشن ہوا تھا،ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں جاری رہتی ہیں

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

مورال بلند،فوج اپنا کام کر رہی ہے،پاکستان نے ذمہ دار رياست ہونے کا ثبوت دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں امن دشمنوں کا وار،خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ

 

Comments are closed.